کولمبو ( پاک ترک نیوز) شاہین آفریدی ایل پی ایل کے باقی میچز کےلئے کینڈی رائلز کو دوبارہ جوائن کر یں گے۔
کنیڈی رائلزکا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے پلے آف کےلئےکوالیفائی کرنے کی صورت میں واپسی کی یقین دہانی کرائی تھی۔خوشدل شاہ اور حسن نواز بھی ایل پی ایل کے پلے آف میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔
شاہین آفریدی،خوشدل شاہ ،اور حسن نواز کو معین علی اور صدیق اللہ اتل اور برینڈن مک ملن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی ایل میں شاہین آفریدی ناراض، پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
ایل پی ایل کاپلے آف مرحلہ 5 اگست سے شروع ہو گا۔کینڈی رائلز ایلیمینیٹر میچ میں کولمبو کیپس کا سامنا کرے گی۔












