لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور: پاکستان کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز گلاسگو میں واحد میڈل جیتنے والی فاطمہ زہرا وطن واپس پہنچ گئیں
فاطمہ زہرا کا وطن واپس پہنچے پر لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز گلاسگو باکسنگ کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں برونز میڈل جیتا تھا۔
فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جانب سے میڈل جیتنے والی واحد خاتون اتھلیٹ ہیں۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہداداران نے فاطمہ زہرا کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ میں واپسی
استقبال کرنے والوں میں سابق باکسرز اور مختلف باکسنگ کلبز کے ممبران شامل تھے۔سیمی فائنل میں فاطمہ زہرا کو کینیڈین باکسر نے شکست دی تھی۔







