راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی ایک اور جارحیت کی کوشش ناکام با دی ۔ بلوچستان میں سرحد پار سے آئے 4ڈرون تباہ کر دیئے گئے ، پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے چاروں ڈرونز کو بروقت شناخت کر کے ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان نے 30جون کو بلوچستان کی سرحد پر چار ڈرون بھیجے۔ جدید دفاعی اقدامات کے ذریعے ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد گروہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔۔ افغان طالبان کی اشتعال انگیزی اپنی عوام کی توجہ اندرونی بحران سے ہٹانے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر آپریشن ،29دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق اشتعال انگیزی کاسلسلہ جاری رہا تو افغان طالبان کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔۔ آپریشن غضب للحق کے تحت فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔۔پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور ہر وقت چوکس ہیں۔












