سلہٹ ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلے دن کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش نے 3وکٹوں کے نقصان پر 101رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان جاری آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
بنگلہ دیش کو پہلا نقصان محمود الحسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے آئوٹ ہونیوالے کھلاڑی ڈیبیو کرنیوالے تنزید حسن تھے جنہوں نے 26رنز سکور کئے ۔
بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ مومن الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 22رنز بنا سکے ۔کپتان نجم الحسن شینتو 26جبکہ مشق الرحیم 16رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے تین جبکہ خرم شہزاد نے 1وکٹ حاصل کی ۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔












