بدھ , 10 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایس سی او اجلاس ،10برسوں تک تنظیم کی ترقیاتی حکمت عملی سمیت 20دستاویز پر دستخط

9 مہینے پہلے
A A
ایس سی او اجلاس ،10برسوں تک تنظیم کی ترقیاتی حکمت عملی سمیت 20دستاویز پر دستخط
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کا دو روزہ اجلاس آ نے والے 10برسوں کے لئے تنظیم کی ترقیاتی حکمت عملی کی اہم ترین دستاویز اور اجلاس کے اعلامیہ سمیت 20 سے زائد دستاویزات پر دستخطوں کے ساتھ آئندہ برس کے لئے تنظیم کی قیادت جمہوریہ کرغیز کے سپرد کر کے اختتام پزیر ہو گیا ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر رکن ملکوں کے سربراہوں نے بھی اظہار خیال کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ہم اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتےہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی کامیابیاں صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں۔ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا بہترین منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، گھناؤنے جرائم کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شدید بارشوں، گلوبل وارمنگ، کلاؤڈبرسٹ اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ سیلاب سے انفرااسٹرکچر، کھڑی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، بہادر اور ثابت قدم عوام امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کی متاثر کن معاشی بحالی سب کے سامنے ہے، ہمارا معاشی تبدیلی کا منصوبہ تین ستونوں پر مبنی ہے، تجارت، انفرااسٹرکچر، زراعت۔ جبکہ آئی ٹی اور معدنی وسائل میں نئی سرمایہ کاری معاشی تبدیلی کا پہلا ستون ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=COnecX4ZyTU
دریں اثناایس سی او کے 25ویں سربراہی اجلاس کے دوسرے اور اختتامی روز 10رکن ملکوں نے جن اہم دستاویزات پر دستخط کئے ان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا تیانجن اعلامیہ اور2035 تک ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی کی دستاویز سر فہرست تھے۔اسی کے ساتھ رکن ملکوں نے2026تا2030 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کے پروگرام۔2030 تک ایس سی او توانائی تعاون ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ کے لیے روڈ میپ۔لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک ڈائیلاگ کو ایس سی او کے ساتھ پارٹنر کا درجہ دینے۔ایس سی او کو کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ اسٹیٹس (سی آئی ایس) کے اندر مبصر کا درجہ دینے ؛· کرغیز جمہوریہ کے شہر چولپون اتا کو 2025-2026 کے لیے تنظیم کا سیاحتی اور ثقافتی دارالحکومت قرار دینے؛ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کے دستاویزات پر دستخط کرنے کے اختیارات ؛17 جون 2004 کو عوامی جمہوریہ چین میں ایس سی او سیکرٹریٹ کے قیام کی شرائط پر ایس سی او اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کے درمیان معاہدے کےپروٹوکو ل سمیت دیگر دستاویزات پر دستخط کئے ۔
ایس سی او کے اجلاس کے اختتام کے ساتھ اب وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے وفد کا تین روزہ سرکاری دورہ شروع ہو گیا ہے۔

موضوعات : russiascotianjin
ShareSend

متعلقہ خبریں

Afghanistan and Russia sign military cooperation agreement
تازہ ترین

افغانستان اور روس میں فوجی تعاون کا معاہدہ

29 مئی , 2026
It is necessary to stop the war between the US and Iran, says Chinese President
اہم ترین

امریکا اور ایران کی لڑائی کو روکنا ضروری ہے،چینی صدر

20 مئی , 2026
Russian President Putin to meet Chinese counterpart today
تازہ ترین

روسی صدر پوتن آج چینی ہم منصب سے ملاقات کرینگے

20 مئی , 2026
President Asif Ali Zardari congratulates Russian President, people on Victory Day
تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی روسی صدر ،عوام کو یوم فتح پر مبارکباد

9 مئی , 2026
روس کا ایران سے اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کا عزم
اہم ترین 2

روس کا ایران سے اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کا عزم

27 اپریل , 2026
Pakistan Steel Mills reactivated
تازہ ترین

پاکستان اسٹیل ملز دوبارہ فعال

16 اپریل , 2026
اگلی خبر
سیلاب سے 41 اموات، 3243 دیہات زیر آب، 24 لاکھ افراد متاثر: پی ڈی ایم اے

سیلاب سے 41 اموات، 3243 دیہات زیر آب، 24 لاکھ افراد متاثر: پی ڈی ایم اے

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخوا میں کل سے 13جون تک بارشوں کی پیش گوئی

خیبر پختونخوا میں کل سے 13جون تک بارشوں کی پیش گوئی

10 جون , 2026
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس،ملزم عبدالرحمان عرف بھولا ،زبیر چریا بری

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس،ملزم عبدالرحمان عرف بھولا ،زبیر چریا بری

10 جون , 2026
موبائل فون صارفین غیر ضروری چارجز سے جان چھڑائیں

موبائل فون صارفین غیر ضروری چارجز سے جان چھڑائیں

10 جون , 2026
بیرون ملک پاکستانیوں کی ریکارڈ ترسیلات زر،وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بیرون ملک پاکستانیوں کی ریکارڈ ترسیلات زر،وزیراعظم کا اظہار اطمینان

10 جون , 2026
صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

10 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔