ریاض ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ،سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں فضائی حملے کر دیئے۔الحدیدہ اور بحیرہ احمر میں کمران جزیرے کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں الحدیدہ پورٹ پر حملے کی تردید کر دی ، بیان میں کہا گیا ا حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا،حوثیوں کے فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔۔تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے کھلی ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد نے کہا یمن میں تباہ کیے گئے اہداف کا تعلق بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف خطرات سے نمٹنا تھا۔ حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو جواب دیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز
اس سے قبل حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ اور یمن کے جزیرہ کمران پر فضائی حملے کیے، جبکہ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ الحدیدہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔












