ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والوں میں 14پاکستانی بھی شامل ہیں

14 گھنٹے پہلے
A A
Record Mountineers climbed Everst This year
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
دنیا کی بلند ترین چوٹیماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنا ہر کوہ پیما کا خواب ہے ۔ اسی لئے ہر سال ان کوہ پیماؤں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےجو اس چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔کوہ پیمائی کے جار ی سیزن میں ایک ہزار سے زائد کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر اسےاب تک کا مصروف ترینسیزن بنا دیا ہے۔
محکمہ سیاحت کےنیپالی حکام اورکوہ پیماؤں نے کہا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کے لئے اس برس مستحکم موسم کے طویل دورانیے نے کامیاب چڑھائیوں میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
محکمہ سیاحت کی جاری کردہ معلومات کے مطابق اس سیزن میں ایک ہزار سے زائد کوہ پیما چوٹی پر پہنچے ہیں۔ لیکن حتمی تعداد کی تصدیق کرنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ایک ہی سیزن میں ایورسٹ کو سب سے زیادہ 2019 میںسر کیا گیا۔ جب 877 کوہ پیماؤںنے اس میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کامیابی سے چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی کل تعداد کا اعلان تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔ جس کے لیے کوہ پیما کی مہماتی کمپنی اور گائیڈز کی تصاویر اور بیانات درکار ہوتے ہیں۔
ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے جسے اب تک ہزاروں کوہ پیما سر کر چکے ہیں۔ سر ایڈمنڈ ہلیری اور تینزنگ نورگے نے 1953 میں پہلی بار اسے سر کیا۔جبکہ نمایاںترین کوہ پیماؤں میں نیپال کے کامی ریٹا نےسب سے زیادہ 32 باراس چوٹی کو مختلف راستوں سے سر کیا ہے۔
ماؤنٹ ایورسٹ کی8848 میٹربلند چوٹی کوسر کرنے والے کوہ پیماؤں میں اب تک 14 پاکستانی کوہ پیما شامل ہیں۔ جنہوں نے دنیا کی اس بلند ترین چوٹی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔سب سے پہلے یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پاکستانی کوہ پیما نذیر صابرنے 2000ء میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکی۔حسن سدپارہ دوسرے پاکستانی کوہ پیما تھے جنہوں نے 2011ء میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ تیسرا نمبرثمینہ بیگ کا ہے کو 2013ء میں ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ جبکہ اسی برس انکے بھائی مرزا علی بیگ نے بھی یہ اعزاز حاصل کیا ۔
شہروز کاشف جنہیں کوہ پیمائی کی دنیا میں براڈ بؤائے کے نام سے جانا جاتا ہےوہ 2021ء میں 19 سال کی کم ترین عمر میں ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز پانے والے کم عمر ترین پاکستانی بنے۔ اسی طرح کے۔ٹو سر کرنے کی مہم کے دران 2021میں جاں بحق ہونے والے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادےساجد علی سدپارہ2023ء میں بغیر آکسیجن کے ایورسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی بنے۔نائلہ کیانی2023ء میں ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔ سعد بن منور24 مئی 2025ءکو تبت کی طرف سے جسےنارتھ سائیڈبھی کہا جاتا ہے ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بنے۔جبکہ سلمان عتیق گزشتہ ماہ مئی 2026ء میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔

موضوعات : #climber#mountainmounteverst
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Federal government decides to establish commercial courts

وفاقی حکومت کا تجارتی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔