اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے تجارتی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے قانون سازی کے ڈرافٹ کی تیاری کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی،نو رکنی خصوصی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔
کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی شامل،سیکریٹری قانون، نجی شعبے سے قانونی ماہرین بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی تجارتی عدالتوں کے قیام کے لئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرے گی،کمیٹی تجارتی تنازعے کے حل کے لئے سفارشات کے حوالے سے سروے بھی کرے گی،کمیٹی ملک میں تجارتی تنازعات کے خاتمے کے لئے دیگر اقدامات بھی تجویز کرے گی،۔
کمیٹی سنگاپور کنونشن کے تحت شرائط پر عملدرآمد کے لئے قانون سازی بھی تجویز کرے گی،کمیٹی 45 دنوں کے اندر اپنی حتمی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔









