راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے فرار کی فوٹیج سامنے آ گئی ،فوٹیج میں حوالاتیوں کو کچے علاقے میں فرار ہوتے اور پولیس کو تعاقب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
حوالاتیوں نے لڑائی جھگڑے کا ڈرامہ بچایا اور پولیس وین کا دروازہ کھلتے ہی پولیس اہلکاروں کی انکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہوئے ۔
فرار ہونے والے حوالاتیوں اور غفلت پرتنے والے اہلکاروں کے خلاف تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڈ اگلے ماہ ٹریفک کے لیے کھلے گی
فرار ہونے والے حوالاتیوں میں سے سات حوالاتیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ،دیگر سات حوالاتیوں کی تلاش کے لیے جوائنٹ پولیس ٹیموں کے چھاپے بدستور جاری ہیں۔












