جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

راولپنڈی رنگ روڈ اگلے ماہ ٹریفک کے لیے کھلے گی

2 مہینے پہلے
A A
Rawalpindi Ring Road will open to traffic next month.
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز )47 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ۔آئندہ جولائی کے پہلے ہفتے میں اس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اسے ٹریفک کے لیے کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق سلہری کے مطابق 38 کلومیٹر طویل رنگ روڈ پر اسفالٹ بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی ماندہ معمولی کام تیزی سے جاری ہیں۔ منصوبہ مکمل ہونے کی رپورٹ جولائی کے پہلے ہفتے میں پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے گی، جس کے بعد افتتاحی تقریب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت سڑک کے اطراف شجرکاری، سائن بورڈز کی تنصیب، اسٹریٹ لائٹس، فینسنگ، لین مارکنگ اور نکاسی آب کے نظام پر کام جاری ہے۔ بلند ڈھلوانوں پر خصوصی گھاس بھی لگائی جا رہی ہے تاکہ مٹی کے کٹاؤ کو روکا جا سکے۔

اشفاق سلہری کے مطابق تھلیاں انٹرچینج پر تعمیراتی کام رنگ روڈ مکمل ہونے کے بعد شروع ہوگا، جس میں تقریباً تین ماہ لگیں گے۔ اس منصوبے کے تحت چار رویہ انٹرچینج تعمیر کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے موٹروے پل کو بھی توسیع دی جائے گی۔

حکام کے مطابق رنگ روڈ پر روزانہ 30 ہزار سے زائد گاڑیوں کی آمدورفت متوقع ہے، جبکہ سڑک پر زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ لاہور رنگ روڈ کی طرز پر ٹول پلازہ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: "اوئے سامان اٹھاؤ، نکلو” پیرا فورس میں اب مغرور کلچر نہیں چلے گا

منصوبہ مکمل ہونے کے بعد جی ٹی روڈ سے موٹروے چوک تک عام ٹریفک کا تقریباً 25 سے 30 فیصد جبکہ 70 فیصد مال بردار ٹریفک رنگ روڈ استعمال کرے گی، جس سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہونے کی توقع ہے۔

38.3 کلومیٹر طویل رنگ روڈ بانٹھ (جی ٹی روڈ) سے تھلیاں (موٹروے) تک تعمیر کی گئی ہے، جس میں بانٹھ، میرا موہڑہ، خاصالہ، کولیاں پر اور تھلیاں کے مقام پر پانچ انٹرچینجز قائم کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے اطراف ایک صنعتی زون بھی قائم کیا جائے گا۔

موضوعات : #rawalpindiringroadtraffic
ShareSend

متعلقہ خبریں

Motorway Police introduce new system for traffic violation complaints.
تازہ ترین

موٹروے پولیس کا ٹریفک خلاف ورزیوں کی شکایت کے لیے نیا نظام متعارف

2 ستمبر , 2026
Crackdown against the top 100 e-challan defaulters in Lahore.
تازہ ترین

لاہور میں ٹاپ 100 ای چالان نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

10 اگست , 2026
Rawalpindi narrowly escaped a major disaster.
اہم ترین 3

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا

19 جولائی , 2026
Action against illegal and unregistered driving schools
تازہ ترین

غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈرائیونگ سکولز کےخلاف کارروائی

19 جولائی , 2026
Karakoram Highway reopened for traffic
تازہ ترین

شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے بحال

13 جولائی , 2026
Approval granted for the construction of six service areas on the Punjab Ring Road; annual revenue of Rs 500 million is expected.
تازہ ترین

پنجاب رنگ روڈ پر 6 سروس ایریاز بنانے کی منظوری، سالانہ 50 کروڑ روپے آمدن متوقع

10 جولائی , 2026
اگلی خبر
Wars in the Middle East and Ukraine have disrupted GPS navigation system signals.

مشرق وسطیٰ ،یوکرین کی جنگیں ،جی پی ایس نیوی گیشن سسٹم کے سگنلز متاثر

یہ بھی پڑھیں

There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
Iraq demands a significant increase in its oil production quota from OPEC.

عراق کا اوپیک سے تیل پیداوار کوٹے میں بڑے اضافے کا مطالبہ

10 ستمبر , 2026
Saudi Arabia considering joining Turkey's fifth-generation fighter jet program

سعودی عرب کا ترکیہ کے ففتھ جنریشن کان فائٹر جیٹ پروگرام میں شمولیت پرغور

10 ستمبر , 2026
Mir Raza Murder Case Proceedings before the Judicial Commission; Zia Lanjar apologizes for the Advocate General's conduct.

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن میں کارروائی ، ضیاء لنجار کی ایڈووکیٹ جنرل کے رویے پر معذرت

10 ستمبر , 2026
Pakistan strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia; expresses solidarity with the Saudi leadership and people.

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔