جمعرات , 11 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی، سمری وفاق کو ارسال

8 مہینے پہلے
A A
پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی، سمری وفاق کو ارسال
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی، مذہبی جماعت پر پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے، صوبائی حکومت نے کسی مسجد، مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی جماعتیں سیاسی عمل کا حصہ رہی ہیں، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان میں کچھ عرصے سے انتہا پسندی کی روایت چل پڑی ہے، جس کا دل چاہتا ہے وہ اپنا مطالبہ لے کر سڑک پر نکل آتا ہے اور شاہراہ بند کر دیتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج نے خونی رنگ لیا، اس مذہبی جماعت نے ایسا احتجاج پہلے بار نہیں کیا، غزہ کے نام پر ایک احتجاج کی کال دی گئی، احتجاج کی کال تب دی گئی جب غزہ میں جنگ بندی ہو چکی تھی، شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نےغزہ جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ریاست اور حکومت نے فیصلہ کیا کہ پاکستان ایسے احتجاج کا متحمل نہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز روزانہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، کسان کارڈ مل رہے ہیں،90 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے مذہب، ملک اور پنجاب کے ہمدرد نہیں، کسی پر بھی الزام لگا کر اس کو قتل کردیا جائے تو یہ نہیں ہوسکتا، رسول پاکﷺ نے کبھی ایسی تعلیمات نہیں دیں، آپ مذہب کا نام لیکر کروڑوں کی جائیدادیں بناتے ہیں، آپ کے پاس اچانک اتنے پیسے آجاتے ہیں کہ جائیدادیں خرید لیتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ حکومت نے ان سے مذاکرات نہیں کئے تو یہ بات بالکل غلط ہے، جو ان کے حکومت سے مذاکرات ہوئے اس میں غزہ اور فلسطین کا نام کہیں نہیں لیا گیا، ان کی جانب سے مذاکرات میں ذاتی مفاد کی باتیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی مذہبی جماعت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی، ہماری عوام بہت باشعور ہے، عوام کو صحیح،غلط، سچ اور جھوٹ میں فرق معلوم ہے، تاجر برادری نے ان کے احتجاج کی کال کو رد کر دیا، اس وقت پنجاب کے تمام بازار مکمل طور پر کھلے ہیں، اس طرح پورے ملک کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو پنجاب پولیس کا انسپکٹر شہید کیا گیا اس کا قصور کیا ہے؟ عمارتوں کی چھتوں سے پولیس والوں پر فائرنگ کی گئی، پنجاب پولیس کے انسپکٹر کو 20 سے 26 گولیاں لگی ہیں، اس وقت 1648 پولیس اہلکار زخمی اور 50 سے زائد بالکل معذور ہوچکے ہیں، پولیس کی 97 گاڑیاں مکمل ناکارہ اور 2 گاڑیاں مکمل جلا دی گئیں، کیا یہ پرامن احتجاج ہے؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی، مذہبی جماعت پر پابندی لگانے کیلئے اپنی منظوری وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے، پنجاب حکومت نے فیصلے اس وقت کسی مذہبی جماعت یا عقیدے کے خلاف نہیں لئے، پنجاب حکومت نے تشدد پسند گروہ کے خلاف فیصلے کئے ہیں، اب لاؤڈسپیکر پر اشتعال انگیزی اور قتل وغارت پھیلانے والوں کے خلاف زیروٹالرنس ہے، لاؤڈ سپیکر بھی صرف اذان اور خطبات کیلئے استعمال ہوگا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ مذہبی نہیں انتہا پسند جماعت ہے، اس انتہا پسند جماعت کے تمام بینک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سیل کر دیا جائے گا، اکاؤنٹس کو سیل کرنے کا کام کافی حد تک ہو چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 400 نعشیں گرنے کا ذکر کیا گیا، پنجاب حکومت پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر منظوری دیدی، اسلحہ کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی ہے، اب پنجاب میں کوئی اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہوگا، پنجاب میں سیاسی یا غیر سیاسی بندے کی سفارش پر اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود ہے ان سے درخواست ہے وہ ایک ماہ کے اندر اندر اس کو جمع کرا دیں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں نے اپنا اسلحہ جمع نہ کرایا تو ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے مقدمات ہوں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جن کے پاس قانونی اسلحہ موجود ہے ان کو بھی ہر صورت پولیس خدمت مراکز پر رجسٹرڈ کرانا ہوگا، جو یہ نہیں کرے گا اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں حالات خراب کرنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، ایک تشدد پسند جماعت کسی کے جلوس میں خود گھس جاتی ہے، پی ٹی آئی خود تو 4 بندے اکٹھے کر نہیں سکتی، ریاست کا کام امن وامان کی بحالی، عوام اوران کی املاک کا تحفظ ہے، ریاست اورحکومت اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔
پنجاب حکومت کی ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کے لئے جاری کردہ چارج شیٹ کے مطابق ٹی ایل پی 8 سال سے پرتشدد احتجاجات میں ملوث رہی، پولیس، شہریوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے شواہد شامل ہیں، ٹی ایل پی پر مذہبی و فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے الزامات عائد کئے گئے۔
پنجاب حکومت کے مراسلہ کے مطابق تنظیم مسلسل ریاستی رٹ کو چیلنج کرتی رہی، ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے پہلی شیڈول میں شامل کیا جائے، پابندی کی سفارش انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 11B کے تحت کی گئی۔
چارج شیٹ کے مطابق آئی جی پنجاب کی رپورٹ 15 اکتوبر 2025 کو بھجوائی گئی، سی ٹی ڈی کی رپورٹ 14 اکتوبر 2025 کو تیار کی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت سے پابندی کی باضابطہ اجازت طلب کی، رپورٹ میں ٹی ایل پی کی سرگرمیوں کو پبلک سیفٹی کے لئے خطرہ قرار دیا گیا۔

موضوعات : islamabadlahoretlpuzmabukhari
ShareSend

متعلقہ خبریں

لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش
پاکستان

لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

11 جون , 2026
PTI founder's right to defense restored in damages case
تازہ ترین

ہرجانہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال

11 جون , 2026
National Economic Council meeting begins under the chairmanship of the Prime Minister
تازہ ترین

وزیراعظم کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

10 جون , 2026
Privatization of loss-making state-owned enterprises is our priority, says PM
تازہ ترین

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے ،وزیراعظم

9 جون , 2026
Noor Muqaddam murder case Petition against convict Zahir Jafar's sentence dismissed
اہم ترین 2

نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف درخواست خارج

4 جون , 2026
Prime Minister wants to increase PSDP by Rs. 200 billion
تازہ ترین

وزیراعظم پی ایس ڈی پی 200ارب روپے بڑھانے کے خواہش مند

2 جون , 2026
اگلی خبر
طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والی پراکسیز کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

طالبان رجیم افغانستان سے پاکستان پر حملے کرنے والی پراکسیز کو لگام ڈالے: فیلڈ مارشل

یہ بھی پڑھیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

11 جون , 2026
لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

11 جون , 2026
پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

11 جون , 2026
تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

11 جون , 2026
بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

11 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔