کراچی ( پاک ترک نیوز) پی ایس ایل الیون کے کوالیفائر میچ میں آج ٹاپ ٹیم پشاور زلمی کا مقابلہ نمبر ٹو ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
میچ شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا ۔پشاور زلمی نے دس میں سے آٹھ میچوں میں فتح حاصل کی، صرف لاہور قلندرز اسے شکست دے سکی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے متوالے پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے ،وزیراعظم نے منظوری دے دی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں چھ فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ تین اور پشاور زلمی ایک بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔












