لاہور( پاک ترک نیوز) پی ایس ایل الیون میں حیدرآباد کنگزمین کے بولر محمد علی کو جرمانہ کر دیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد علی کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ حیدر آباد کنگزمین پی ایس ایل الیون کے فائنل میں پہنچ گئی تھی ، کل پشاور زلمی سے جوڑ پڑے گا،، گزشتہ روز دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو رنز سے شکست ہو گئی ، 187رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184رنز بنائے، مارک چیپ مین نے 43،، حیدرعلی نے 31رنز بنائے، 19ویں اوور میں بائیس رنز بنے مگر آخری اوور میں 6رنز یونائیٹڈ کے لئے ناممکن بن گئے، حیدرآبادکنگزمین نے مقررہ بیس اوورز میں 186رنز بنائے،، سات وکٹیں گریں، عثمان خان کی شاندار ففٹی،، 30گیندوں پر 61رنز بنائے، کوشل پریرا کی 37رنز کی اننگز،، صائم ایوب 38رنز پر کیچ دے بیٹھے،، مارنس لبوشین 39رنز بنا کر ہمت ہار گئے،، حنین شاہ اور محمد علی کی دو دو وکٹیں۔












