کابل (پاک ترک نیوز)افغانستان کے شہر قندھار میں ادویات کی مارکیٹوں پر طالبان اہلکاروں کی کارروائی کے خلاف تاجروں کا احتجاج پُرتشدد تصادم میں تبدیل ہوگیا، فائرنگ اور جھڑپوں میں 6 شہری اور 5 طالبان اہلکار زخمی ہوگئے۔
افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق طالبان اہلکاروں نے ادویات کی مارکیٹوں پر چھاپے مار کر پاکستانی ادویات ضبط کرنے اور انہیں نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی، جس پر تاجروں اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے طالبان اہلکاروں کی گاڑیوں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کیے، جبکہ جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وراثت کے حق سے خواتین کو محروم کرنا جرم، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق طالبان اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے 22 تاجروں اور ملازمین کو گرفتار بھی کرلیا، جبکہ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہریوں کو دھمکیوں کا سامنا ہے۔






