لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ،لاہور کے وحدت روڈ پرطلبا اورطالبات کیلئے پہلے مریم نوازسینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم ہوں گے۔
مریم نوازسنٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس ہال،ہاکی اورکرکٹ سٹیڈیم بنیں گے، طلبہ کیلئے گھڑ سواری اورسوئمنگ پول بھی ہوں گے۔
مریم نوازسنٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں پانچ،پانچ ہزار طلبا اورطالبات داخلہ لے سکیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بریفنگ دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کاکول اکیڈمی دنیا کی 10بہترین فوجی اکیڈمیوں میں شامل
وزیراعلیٰ پنجاب نےمریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔






