لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوٹنی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جا رہے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 45رنز بنا لئے ہیں۔فخر زمان 10جبکہ کپتان سلمان علی آغا 5رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
پاکستان سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے جبکہ آج وہ کلین سوئپ کیلئے میدان میں اترے گا ۔
پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کینگروز کو 22جبکہ دوسرے میچ میں 90رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا ۔












