بدھ , 8 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کو چین سے جے۔35جہازوں کی تین ماہ میں فراہمی

2 گھنٹے پہلے
A A
Pakistan to receive J-35 aircraft from China within three months
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
پاکستان رواں سال کے وسط تک چینی جے۔ 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارےکے جے۔ 500 ایئر بورن ارلی وارننگ جہاز اورایچ کیو۔ 19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کر سکتا ہے۔ جس سے خطے کا پہلا مربوط پانچویں نسل کا جنگی ماحولیاتی نظام تشکیل پائے گا۔
ٰڈیفنس سیکورٹی ایشیا (ڈی ایس اے)نےاپنی نئی رپورٹ میں یہ دعو ی کیا ہے۔جس کے مطابق چین کے پاکستان کوجے۔ 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فراہمی میں تیزی لانے کے مبینہ فیصلے نے بھارت کی جانب سے رافیل کو فرنٹ لائن سروس میں شامل کرنے کے بعد سے جنوبی ایشیا کے فضائی طاقت کے توازن میں نتیجہ خیز تبدیلی متعارف کرائی ہے۔ نظرثانی شدہ شیڈول مبینہ طور پر ابتدائی ترسیل کو رواں سال کے آخر سے سال کے وسط تک منتقل کرتا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر پاکستان کو چھ جے۔35اسٹیلتھ طیارے اور ایک کے جے۔500

ایواکس طیارہ فراہم کئے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان جدید ہتھیاروں کی پاکستان کو فراہمی وسیع تر تزویراتی اہمیت کی حامل ہے۔ کیونکہ ہندوستان کے پاس ابھی تک آپریشنل فائفتھ جنریشن لڑاکا طیارے نہیں ہیں۔ اور اسکی فضائیہ فرانسیسی رافیل، روسی سیخوئی۔ 30 اور اپ گریڈ شدہ میگ۔29 طیاروں پرمشتمل ہے۔بھارتی فضائیہ کو لڑاکا جہازوںکی شدید کمی کا سامنا ہے جس سے اسکی آپریشنل صلاحیت 42اسکواڈرن سے کم ہو کر29اسکواڈرن رہ گئی ہے۔ جبکہ رافیل کے جدید ماڈلز کے 114جہاز خریدنے کے لئے فرانس سے معاہدے کے باوجود اسے ان جہازوں کے حصول میں 8سے10سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں نے چینی پیکج کو صرف طیاروں کی خریداری کے بجائے ایک جنگی ماحولیاتی نظام کے طور پر بیان کیا ہے۔ کیونکہ جے۔ 35، کے جے۔ 500 اور ایچ کیو۔ 19 کا امتزاج پاکستان کی مہلکیت، بقا اور آپریشنل رسائی کو بیک وقت کئی گنا بڑھادے گا۔تجزیہ کاروں کایہ بھی کہنا تھا کہ اگرپاکستان کو پانچویں نسل کے اسٹیلتھ جہاز اسی تیزی سے فراہم کردئیے جاتے ہیں۔ تو وہ چینی ا سٹیلتھ فائٹر کا پہلا غیر ملکی گاہک بن جائے گا۔ جبکہ یہ بیجنگ کی دفاعی صنعت کے لیے ایک علامتی اور آپریشنل سنگ میل ہو گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چینی حکام نے کھلے طور پر نظرثانی شدہ ترسیل کے شیڈول کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جبکہ پاکستانی دفاعی حکام کے تبصرے نے اس اقدام کو تیزی سے اسلام آباد کی علاقائی ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کے بیجنگ کے عزم کاثبوت قرار دیا ہے۔مگر انہوں نے بھی جلد فراہم کئے جانے والے طیاروں کی تعداد،دفاعی پیکیج کی تفصیلات اور ترسیل کے مراحل کے بارے میںوضاحت سے گریز کیا ہے۔


ڈی ایس اے کا کہنا ہےاس کے باوجود چین کے دفاعی پیکیج کی تیزی سے فراہمی کے تزویراتی مضمرات پہلے ہی پورے خطے میں فوجی حسابات کو نئی شکل دے رہے ہیں۔جبکہ پاکستان کو ملنے والےایک وسیع تر دفاعی پیکج میں تقریباً 40 جے۔ 35 اسٹیلتھ فائٹرز 2سے3کےجے۔500ایئر بورن ارلی وارننگ جہازاور ایچ کیو۔19میزائل ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔
مئی 2025 میں چار روزہ پاک بھارت جنگ کے بعد اسلام آباد میں اس تاثر کو تقویت ملی کہ علاقائی فوجی توازن تیزی سے غیر مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔اس نے عجلت کے احساس کوتیز ی بخشی ۔جس کے نتیجے میںبیجنگ اب پاکستان کے لئے دفاعی پیکیج کو معمول کے برآمدی پروگرام کے طور پر نہیں دیکھتا۔اس کے بجائے، سرعت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ چین علاقائی سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کی مستقبل کی فضائی طاقت کی ضروریات کو اسٹریٹیجک طور پر فوری اور ضروری سمجھتاہے۔

موضوعات : #fighterjets5thgenerationpafWeapons
ShareSend

متعلقہ خبریں

What is Pak Navy's Sea Sultan
تازہ ترین

پاک بحریہ کا بحری سلطان کیا ہے

7 اپریل , 2026
Pakistan Air Force has developed a devastating fleet of unmanned vehicles
تازہ ترین

پاک فضائیہ نے بغیر پائلٹ گاڑیوں کا تباہ کن بیڑا تیار کر لیا

26 مارچ , 2026
Pakistan's defense industry has shown its brilliance to the world.
تازہ ترین

پاکستان دفاعی صنعت نے اپنے کمالات دنیا کو دکھا دیئے

4 مارچ , 2026
Iran's secret weapon, America's trillion-dollar naval pride, has been destroyed
تازہ ترین

ایران کا خفیہ ہتھیار ،امریکی کھربوں ڈالر کا بحری غرور خاک میں مل گیا

28 فروری , 2026
America's dangerous secret, silent operation, secret nuclear plan exposed
تازہ ترین

امریکا کا خطرناک راز، خاموش آپریشن ، خفیہ نیوکلیئر منصوبہ بے نقاب

18 فروری , 2026
50-year war America's secret plan! Iran surrounded, military equipment arrives
تازہ ترین

50 سالہ جنگ؟امریکا کا خفیہ پلان !ایران گھیرے میں،جنگی سامان پہنچ گیا

16 فروری , 2026
اگلی خبر
Telephone conversation between Prime Minister Shehbaz Sharif and Iranian President

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

یہ بھی پڑھیں

Pakistan's key role in ceasefire, Islamabad top trend on TalkX

پاکستان کا سیز فائر میں کلیدی کردار،اسلام آباد ٹاکس ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ

8 اپریل , 2026
Turkey appreciates Pakistani efforts for diplomacy

ترکیہ سفارت کاری کیلئے پاکستانی کاوشوں کا معترف

8 اپریل , 2026
Telephone conversation between Prime Minister Shehbaz Sharif and Iranian President

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

8 اپریل , 2026
Pakistan to receive J-35 aircraft from China within three months

پاکستان کو چین سے جے۔35جہازوں کی تین ماہ میں فراہمی

8 اپریل , 2026
Ustad Asad Amanat Ali Khan is a big name in classical singing.

استاد اسد امانت علی خان کلاسیکل گائیکی کا بڑا نام

8 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔