لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہو گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گا۔
قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں ان ایکشن ہوں گے
پاکستان ٹیسٹ ٹیم 18 سے 21 جولائی تک 4 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 ٹیسٹ میچز 25 جولائی سے 10 اگست تک کھیلے جائیں گے۔












