بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاک چین دوستی نے نیا رنگ دکھا دیا، بڑا خلائی کارنامہ

7 مہینے پہلے
A A
Pak-China friendship shows new color, great space achievement
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان نے خلا میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ یہ صرف ایک سائنسی پیش رفت نہیں بلکہ خطے میں اسٹریٹجک توازن کو مضبوط کرنے کا اہم قدم ہے۔ 12 فروری 2026ء کو پاکستان نے اپنے خلائی پروگرام میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔یہ سیٹلائٹ چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے اسمارٹ ڈریگن-3 راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا اور کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گیا۔


سپارکو کے ماہرین کے مطابق یہ سیٹلائٹ مکمل طور پر مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا، جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی خود انحصاری کا واضح ثبوت ہے۔یہ جدید سیٹلائٹ ہائی ریزولوشن تصاویر فراہم کرے گا، جنہیں زرعی منصوبہ بندی، شہری توسیع، قدرتی وسائل کے انتظام، ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں استعمال کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے ناصرف سائنسی تحقیق کو فروغ ملے گا بلکہ سیلاب، زلزلے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔یہ مشن پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کی ایک اور روشن مثال ہے۔ چین نے ناصرف لانچ سہولت فراہم کی بلکہ ٹریکنگ، ٹیلی میٹری اور کمانڈ سپورٹ بھی دی۔ پہلی بار کسی پاکستانی سیٹلائٹ کو چین کے سمندری موبائل پلیٹ فارم سے لانچ کیا گیا، جو تکنیکی جدت کی علامت ہے۔


خطے میں جہاں روایتی حریف بھارت بھی اپنے خلائی پروگرام کو وسعت دے رہا ہے، وہاں پاکستان اور چین کا تعاون اسٹریٹجک توازن کو مضبوط کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خلا میں برتری صرف سائنسی نہیں بلکہ قومی سلامتی اور معاشی منصوبہ بندی سے بھی جڑی ہوتی ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس کامیابی کو پاکستان کی مسلسل پیش رفت قرار دیتے ہوئے سپارکو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ EO-2 کی شمولیت کے بعد پاکستان کا سیٹلائٹ فلیٹ مزید مضبوط ہو گیا ہے، جو مستقبل کی منصوبہ بندی اور قومی خود مختاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

موضوعات : chinapakchinapakistanrocketsparco
ShareSend

متعلقہ خبریں

Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.
تازہ ترین

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
اہم ترین 2

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.
تازہ ترین

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space
تازہ ترین

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
IMF, Pakistan hold consultations on proposed changes in electricity tariffs

بجلی نرخوں میں مجوزہ تبدیلیوں پر آئی ایم ایف اور پاکستان میں مشاورت

یہ بھی پڑھیں

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026
حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

9 ستمبر , 2026
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔