ہفتہ , 24 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

روس سے تجارت پر برازیل، چین اور بھارت پر سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں، نیٹو

1 سال پہلے
A A
روس سے تجارت پر برازیل، چین اور بھارت پر سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں، نیٹو
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے خبردار کیا ہے کہ اگر برازیل، چین اور بھارت نے روس کے ساتھ تجارت جاری رکھی تو انہیں ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو ان ممالک کی معیشت پر شدید منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
سیکرٹری جنرل نیٹو مارک روٹے نے یہ بات امریکی کانگریس میں سینیٹرز سے ملاقات کے دوران کہی، یہ ملاقات اس روز ہوئی جب امریکی صدر نے یوکرین کے لیے نئے ہتھیاروں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر روس اور یوکرین میں آئندہ 50 دنوں میں امن معاہدہ طے نہیں پایا تو روسی برآمدات خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد تک ثانوی محصولات عائد کر دیں گے۔
روٹے کا کہنا تھا کہ میری برازیلیا، بیجنگ اور نئی دہلی میں بیٹھے رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ اگر روس کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھے گئے تو ان ممالک کو اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا ہے کہ کوئی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو فون کریں اور انہیں کہیں کہ وہ امن مذاکرات کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کے نتائج برازیل، بھارت اور چین پر بڑے پیمانے پر واپس آئیں گے۔
ریپبلکن سینیٹر تھام ٹلس نے امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ اقدامات کو سراہا تاہم انہوں نے 50 دن کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مدت پیوٹن کو جنگ میں مزید پیش قدمی کا موقع دے سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج یوکرین کی موجودہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے واضح پیغام دینا ہوگا کہ آئندہ 50 دنوں میں روس کی کسی بھی پیشرفت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
نیٹو چیف مارک روٹے نے مزید کہا ہے کہ یورپ یوکرین کو امن مذاکرات میں بہترین پوزیشن پر لانے کے لیے درکار مالی وسائل فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے طے پانے والے معاہدے کے تحت اب امریکا یوکرین کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کرے گا، جس میں فضائی دفاعی نظام، میزائل اور گولہ بارود شامل ہیں جن کی ادائیگی یورپی ممالک کریں گے۔
جب ان سے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے پوچھا گیا تو روٹے نے کہا کہ اس میں دفاعی اور جارحانہ دونوں اقسام کے ہتھیار شامل ہوں گے تاہم اس کی تفصیلات پر بات فی الحال امریکی محکمہ دفاع، یورپی سپریم کمانڈرز اور یوکرینی حکام کے درمیان جاری ہے۔

موضوعات : #barazil#economy#nat#ptnurdu
ShareSend

متعلقہ خبریں

Economy is moving in the right direction, says Finance Minister in post-budget conference
تازہ ترین

معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ کانفرنس

13 جون , 2026
Significant improvement in economic stability, investment and exports in Pakistan
اہم ترین 3

پاکستان میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں بہتری

10 جون , 2026
How to know if a 5000 rupee note is fake or real
تازہ ترین

5000کا جعلی نوٹ ہے یا اصلی ،کیسے پتہ چلے گا

3 جون , 2026
Subsidies for electricity consumers up to 200 units are not being abolished, says Ministry of Energy
تازہ ترین

200یونٹ تک بجلی صارفین کی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی ،وزارت توانائی

26 مئی , 2026
Pakistan's fiscal deficit reaches Rs 856 billion in 9 months
تازہ ترین

9ماہ میں پاکستان کا مالی خسارہ 856ارب روپے تک پہنچ گیا

13 مئی , 2026
روٹ اوربروک کی ریکارڈ پارٹنر شپ ، انگلینڈ آخری ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف جیت کے قریب
تازہ ترین

روٹ اوربروک کی ریکارڈ پارٹنر شپ ، انگلینڈ آخری ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف جیت کے قریب

4 اگست , 2025
اگلی خبر
دورۂ بنگلا دیش، قومی سکواڈ کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ

دورۂ بنگلا دیش، قومی سکواڈ کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ

یہ بھی پڑھیں

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں، دفتر خارجہ

23 اکتوبر , 2026
اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی استنبول میں مصری اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

23 اکتوبر , 2026
تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
Scottish Minister Humza Yousaf’s book Under Fire The harrowing tale of a family trapped in Gaza.

اسکاٹس منسٹر حمزہ یوسف کی کتاب انڈر فائر غزہ میں پھنسے خاندان کی اذیت ناک داستان

23 اکتوبر , 2026
نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

نیشنل بینک کے سی ای او کی سیلری 95لاکھ ،3کروڑ کی انشورنس ،گھر کے کرائے کیلئے10لاکھ روپے ماہانہ

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔