بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نادرا میں بائیو میٹرکس کیلئے چہرے اور آنکھوں کی اسکیننگ کا عمل شروع

8 مہینے پہلے
A A
نادرا میں بائیو میٹرکس کیلئے چہرے اور آنکھوں کی اسکیننگ کا عمل شروع
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)وفاقی حکومت نے قومی شناختی کارڈ قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے بایومیٹرکس کی تعریف کو وسیع کر دیا ہے، جس کے تحت فنگر پرنٹس کے علاوہ چہرے اور آنکھوں کی اسکیننگ کو بھی قانونی طور پر قابلِ قبول بایومیٹرک شناخت تسلیم کر لیا گیا ہے۔
نادرا کی سفارش پر کی گئی اس ترمیم سے پاکستان میں ملٹی بایومیٹرک ویری فکیشن سسٹم کے نفاذ کے لیے مضبوط قانونی بنیاد فراہم ہو گئی ہے۔ اسی قانونی فریم ورک کی بنیاد پر نادرا نے کنٹیکٹ لیس فنگر پرنٹ اور فیشل ریکگنیشن پر مبنی بایومیٹرک تصدیق کی تکنیکی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
نادرا کے مطابق یہ نظام اس وقت نادرا کے رجسٹریشن مراکز اور پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہے اور اسے اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی منتقلی اور آن لائن پاسپورٹ درخواستوں میں بایومیٹرک تصدیق کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
مستقبل میں وفاقی حکومت کے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹس بھی اسی نظام کے تحت جاری کیے جائیں گے جبکہ ان ڈیجیٹل سہولیات کے دائرہ کار کو مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے۔
20 جنوری 2026 سے نادرا تمام رجسٹریشن مراکز پر ان شہریوں کے لیے فیشل ریکگنیشن پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹس جاری کرنا شروع کرے گا جن کے فنگر پرنٹس کے ذریعے تصدیق ممکن نہیں ہوتی۔ جہاں بھی کسی ادارے کو ایسی تصدیق درکار ہو، شہری 20 روپے کی معمولی فیس ادا کر کے کسی بھی نادرا رجسٹریشن مرکز سے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
اس طریقہ کار کے تحت اگر کسی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے پاس فنگر پرنٹ کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق ناکام ہو جائے تو شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جا کر نئی تصویر بنوائیں گے۔
یہ تصویر نادرا کے ریکارڈ میں موجود تصویر سے میچ کی جائے گی۔ کامیاب تصدیق کی صورت میں نادرا ایک سرٹیفکیٹ جاری کرے گا جس میں تصدیق کا مقصد، شہری کی حالیہ تصویر اور ریکارڈ میں موجود تصویر، قومی شناختی کارڈ نمبر، نام، والد کا نام، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ شامل ہوں گے۔
یہ سرٹیفکیٹ سات دن کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔ شہری اسے متعلقہ ادارے میں جمع کروائیں گے، جہاں بائیومیٹرک تصدیق درکار ہوگی اور ادارہ اسے نادرا کے ذریعے آن لائن ویریفائی کرے گا۔
مستقبل میں فیشل امیج پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹس نادرا کی ای سہولت فرنچائزز پر بھی دستیاب ہوں گے۔ ڈیجیٹل آئی ڈی کے باضابطہ اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے تمام خدمات کے لیے فراہم کر دی جائے گی۔
اگر 20 جنوری 2026 کے بعد شہریوں کو اس سہولت کے حصول میں کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ متعلقہ ادارے یا محکمے میں شکایت درج کرا سکتے ہیں کیونکہ نادرا کی جانب سے یہ سروس دستیاب ہوگی۔

موضوعات : BiomatricNADRApakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
اہم ترین 2

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال
پاکستان

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط
پاکستان

پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط

7 ستمبر , 2026
Investment agreement between Pakistan and Australia likely to be signed soon
تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

7 ستمبر , 2026
Development of a new long-range combat drone in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے جنگی ڈرون کی تیاری

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
How many Pakistanis got passports made in 2025

2025 میں کتنے پاکستانیوں نے پاسپورٹس بنوائے؟

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔