پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قطر میں اسرائیل کا حماس کیخلاف فضائی حملہ اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام

12 مہینے پہلے
A A
قطر میں اسرائیل کا حماس کیخلاف فضائی حملہ اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام
Share on Facebookwhatsapp

از : سہیل شہریار
اسرائیل نے دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے جو فضائی حملہ کیا تھااوراس کارروائی کو "قمۃ النار” یعنی "آگ کی چوٹی” کا نام دیا گیا تھا۔اس کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ کے 15 امریکی ایف۔35طیارے استعمال کئے گئے جنہوں نے حماس کی قیادت کے رہائشی کمپاؤنڈ پر 7میزائل داغے تھے۔تاہم وہ اپنے ہدف کے حصول میں ناکام رہے۔
حملے کے بعداسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ مکمل طور پر آزاد انہ اسرائیلی آپریشن تھا۔اسرائیل نے اس کی شروعات کی، اسرائیل نے اسے انجام دیا اور اسرائیل اس کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=XeNA1cQ4kKw
حملے کے کچھ گھنٹے بعد ٹروتھ سوشل پر ایک وضاحتی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملہ نیتن یاہو کا فیصلہ تھا۔ یہ میری طرف سے کیا گیا فیصلہ نہیں تھا۔ جیسے ہی انہیں حملے کی اطلاع ملی۔ انہوں نےفوری طور پر امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کو قطر کو مطلع کرنے کی ہدایت کی۔ لیکن یہ اطلاع "بہت دیر سے” کی گئی۔میں قطر کو امریکہ کا ایک مضبوط اتحادی اور دوست سمجھتا ہوں اور حملے کے مقام کے بارے میں بہت برا محسوس کرتا ہوں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نےقطر کے رہنماؤں کو یقین دلایا ہے کہ "ان کی سرزمین پر دوبارہ ایسا کچھ نہیں ہوگا”۔
انہوں نےیہ بھی کہا کہقطر کے اندر یکطرفہ بمباری جو کہ ایک خودمختار ملک اور امریکہ کا قریبی اتحادی ہے۔ اور بہت محنت اور بہادری سے ہمارے ساتھ امن کے لیے خطرہ مول لے رہا ہے۔ اسرائیل یا امریکہ کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتا۔ تاہم حماس کو ختم کرنا جس نے غزہ میں رہنے والوں کی مصیبتوں سے فائدہ اٹھایا ہے ایک قابل مقصد ہے۔
حماس کے مطابق اسرائیلی حملے شہید ہونے والوں میںہمام الحیا (ابو یحییٰ) – چیف مذاکرات کار الحیا کا بیٹا جہاد لباد (ابو بلال) – الحیا کے دفتر کے ڈائریکٹر عبداللہ عبدالواحد (ابو خلیل) مومین حسونہ (ابو عمر) احمد المملوک (ابو مالک)اور قطری داخلی سیکورٹی فورسزکےکارپورل بدر سعد محمد الحمیدی شامل ہیں۔
حماس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی توثیق کرتاہے کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت امن کے لیے کسی معاہدے تک نہیں پہنچنا چاہتے۔
جبکہ ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نےمیڈیا کو بتایا ہےکہ دوحہ حملے میں دو افراد بنیادی ہدف تھے جن میں خلیل الحیا کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے جلاوطن رہنما زہر جبرین شامل تھے۔ مگر اب ان دونوں سمیت حماس کے دیگر قائدین کے حملے میں بچ جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

موضوعات : dohahamaspalstineqatar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Gaza ceasefire agreement hits a deadlock.
تازہ ترین

غزہ جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار

18 اگست , 2026
Qatar launches project to build a new tourist city in Egypt.
دنیا

قطر کی جانب سے مصر میں نئے سیاحتی شہر کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز

12 اگست , 2026
Accusation of using archaeology to seize land in the West Bank
تازہ ترین

مغربی کنارے میں آثارِ قدیمہ کو زمینوں پر قبضے کے لیے استعمال کرنے کا الزام

9 اگست , 2026
The US has become the guarantor for Israel's implementation of the Gaza peace agreement.
تازہ ترین

امریکہ غزہ امن معاہدے پر اسرائیل سے عمل درآمد کرانے کا ضامن بن گیا

1 اگست , 2026
Israeli military withdrawal from Gaza conditional on Hamas's genuine disarmament
تازہ ترین

غزہ سے اسرائیلی فوجی انخلا حماس کے حقیقی غیر مسلح ہونے سے مشروط

1 اگست , 2026
وزیراعظم کا دورہ قطر ،شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات ،والد کی وفات پر اظہار تعزیت
اہم ترین 3

وزیراعظم کا دورہ قطر ،شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات ،والد کی وفات پر اظہار تعزیت

13 جولائی , 2026
اگلی خبر
برادر ملک قطر کے ساتھ ہیں، تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،سعودی ولی عہد

برادر ملک قطر کے ساتھ ہیں، تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،سعودی ولی عہد

یہ بھی پڑھیں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔