اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) امریکا ایران جنگ کے خاتمے کا مشن، اسلام آباد میں چار ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ،سعودی عرب ،مصر ،ترکیہ ،پاکستان کے وزرائے خارجہ قیام امن کے لیے سر جوڑیں گے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا خاتمہ ،علاقائی استحکام اجلاس کا ایجنڈا ،مصر کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استقبال کیا ،ترکیہ کے وزیر خارجہ بھی اسلام آباد میں موجود ہیں ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ کچھ دیر میں پاکستان پہنچیں گے ،وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوگی۔












