واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیوں میں نرمی سے متعلق کسی بھی پیشکش کی تردید کردی۔
ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو کوئی پیشکش نہیں کی، ایگزیوس کی خبر محض افواہ اور ان کے خلاف ایک من گھڑت کہانی ہے۔اس سے قبل ایگزیوس کے ایک سینئر صحافی نے رپورٹ کیا تھا کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق ٹھوس اقدامات کرتا ہے تو صدر ٹرمپ تہران کو پابندیوں میں ریلیف دینے اور منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کو مشرقِ وسطیٰ سے نکلنا ہوگا، مجتبیٰ خامنہ ای
تاہم صدر ٹرمپ نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔












