تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی پاسداران کی قدس فورس نے اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ دے دی ۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق فورس کے سربراہ اسماعیل قانی کا کہناہے اسرائیل لبنان سے نہ نکلا تو 2000ء میں ہونے والے غیر مشروط انخلا جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران کے ساتھ امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے،امریکی انٹیلی جنس ادارے
اسماعیل قانی نے کہا اسرائیل اپنی جارحیت اور قبضے سے باز نہ آیا تو اسے ذلت اور شکست کے ساتھ خطے سے نکال دیا جائے گا۔












