جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران کا امریکی تنصیبات پر پلٹ کر وار

2 مہینے پہلے
A A
Iran missile strikes back at US facilities
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ۔ امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں اور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی جزائر قشم اور کیش پر دھماکے، بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملوں کے دعوے، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ دیکھیے یہ رپورٹ۔

امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی اور بحری کارروائیوں کی ایک اور بڑی لہر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نے تقریباً سات گھنٹے تک ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

قشم اور کیش کے ایرانی جزائر دھماکوں سے گونج اٹھے، جبکہ اطلاعات کے مطابق امریکی میزائل پانی اور بجلی کی تنصیبات کے قریب گرے۔ بعض علاقوں میں پاور اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعدد کشتیوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی دفاعی نظام اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا تاکہ ایران کی عسکری طاقت کو مزید محدود کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کارروائیاں ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی ، پاسداران انقلاب

ادھر ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے بیس پر حملہ کیا گیا، جہاں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، بحری معاونتی مراکز، گوداموں اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے مرکزی لاجسٹک اور سپورٹ مرکز پر بھی حملہ کیا گیا، جبکہ کویت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متعدد بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔ کویتی حکام کے مطابق ایک نیول جہاز پر حملے میں چار اہلکار زخمی ہوئے۔

ایران نے اردن کے شہر الازراق میں امریکی تنصیبات پر ڈرون حملوں کا بھی دعویٰ کیا، جبکہ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو ان کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو بجلی گھروں، پلوں اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے، تاہم اگر ضرورت پڑی تو مزید اہداف پر بھی حملے کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک وہ خود انہیں روکنے کا فیصلہ نہیں کرتے

موضوعات : #iranstrikeUSA
ShareSend

متعلقہ خبریں

امریکا،ایران مذاکرات،آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان ،تیل سستا ہونے لگا
تازہ ترین

امریکا،ایران مذاکرات،آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان ،تیل سستا ہونے لگا

25 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
اہم ترین

وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

24 ستمبر , 2026
Chinese President Xi Jinping has arrived in the US for a three-day visit; he received a grand welcome.
تازہ ترین

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، شاندار استقبال

24 ستمبر , 2026
ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب
اہم ترین

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

23 ستمبر , 2026
Trump's popularity has dropped to 29 percent for the first time.
تازہ ترین

ٹرمپ کی مقبولیت پہلی بار 29 فیصد تک گر گئی

22 ستمبر , 2026
ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی،امریکی وزیر خزانہ
اہم ترین 2

ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی،امریکی وزیر خزانہ

21 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Punjab government's big decision New limit set for official vehicles and fuel for police officers

حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ، پولیس افسران کی سرکاری گاڑیوں اور فیول کی نئی حد مقرر

یہ بھی پڑھیں

Is the ice melting between the US and China

کیا امریکا اور چین کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

25 ستمبر , 2026
امریکا،ایران مذاکرات،آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان ،تیل سستا ہونے لگا

امریکا،ایران مذاکرات،آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان ،تیل سستا ہونے لگا

25 ستمبر , 2026
قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

25 ستمبر , 2026
پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

25 ستمبر , 2026
علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہائیکورت میں پیش

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہائیکورت میں پیش

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔