لاہور( پاک ترک نیوز) حکومت پنجاب نے پنجاب ٹرانسپورٹ پالیسی نافذ کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے افسران کے لیے سرکاری گاڑیوں اور ایندھن کے استعمال سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ۔ نئی پالیسی کے تحت مختلف عہدوں پر تعینات پولیس افسران کے لیے سرکاری گاڑیوں کی کیٹیگری اور ماہانہ فیول کی حد مقرر کر دی گئی ، جبکہ اضافی سرکاری گاڑیاں فوری طور پر واپس لینے کا بھی حکم دیا گیا ۔
ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ پولیس حکام کو نئی ٹرانسپورٹ پالیسی پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت آئی جی پنجاب کو سرکاری استعمال کے لیے 2800 سی سی کی ایک گاڑی اور 500 لیٹر ماہانہ فیول دیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب کو دیگر شہروں کے سرکاری دوروں کے لیے 4700 سی سی کی گاڑی اور ضرورت کے مطابق اضافی فیول فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی کو ذاتی استعمال کے لیے 1800 سی سی کی ایک گاڑی اور 300 لیٹر ماہانہ فیول بھی ملے گا
آئی جی پنجاب کو دیگر شہروں کے سرکاری دوروں کے لیے 4700 سی سی کی گاڑی اور ضرورت کے مطابق اضافی فیول فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی کو ذاتی استعمال کے لیے 1800 سی سی کی ایک گاڑی اور 300 لیٹر ماہانہ فیول بھی ملے گا
اسی طرح ریجنل پولیس افسران، ڈسٹرکٹ پولیس افسران،ایس ایس پیز ، ایس پیز اورڈی ایس پیز کے لیے بھی ان کے گریڈ کے مطابق گاڑیوں اور فیول کی حد مقرر کر دی گئی ، گریڈ 18 کے ایس ایس پی کو 1500 سی سی کی سرکاری گاڑی اور 200 لیٹر ماہانہ فیول فراہم کیا جائے گا
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد ،ٹریفک وارڈنز کا شہری کو گھر سے نکال کر تشدد
حکومت پنجاب نے تمام پولیس افسران کو اپنی مجاز حد سے زائد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر واپس کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کے مختلف منصوبوں کے لیے مختص گاڑیوں کو بھی متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور ایندھن کی کھپت پر مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سرکاری وسائل کے استعمال میں شفافیت اور اخراجات میں نظم و ضبط لایا جا سکے۔












