بدھ , 26 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار

3 مہینے پہلے
A A
Iran refuses to transfer enriched uranium abroad
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایران اور امریکا کو ایک میز پر لانے کے لیے پاکستان متحرک ہو گیا ، تہران اور واشنگٹن کے درمیان پسِ پردہ سفارتکاری میں تیزی آ گئی ۔ امریکی مسودہ پاکستان کے ذریعے ایران پہنچا دیا گیا۔۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔۔۔ خطے میں بڑی ڈیل کے امکانات روشن مگر کئی رکاوٹیں اب بھی برقرار ہیں ۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ایران امریکا مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کا سفارتی کردار مزید اہم ہو گیا ہ ۔ اطلاعات کے مطابق امریکا نے نئے ممکنہ معاہدے کا مسودہ پاکستان کے ذریعے ایران کو بھجوا دیا ہے جبکہ تہران میں سیاسی اور سفارتی رابطوں کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کی جانب سے بھیجے گئے مجوزہ مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے اہم ملاقاتیں کیں۔


ملاقاتوں میں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات، سفارتی اقدامات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سیاسی مشاورت جاری رکھنے اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک اس وقت پیغامات اور مجوزہ نکات کا تبادلہ کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ معاہدے کے لیے باضابطہ فریم ورک تیار کیا جا سکے۔
اس سے قبل ایک ایرانی عہدیدار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا تھا کہ مذاکرات کار کسی ممکنہ ڈیل کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور معاہدے کے مسودے پر کام جاری ہے۔


تاہم مذاکراتی عمل میں اب بھی کئی اہم رکاوٹیں موجود ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورینیم ذخائر باہر بھیجنے سے ایران مستقبل میں ممکنہ حملوں کے مقابلے میں کمزور ہو سکتا ہے۔
ایران کے ایک سینیئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ساتھ ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا، اگرچہ دونوں فریقین کے اختلافات میں کچھ کمی ضرور آئی ہے۔ ایرانی یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز پر تہران کا کنٹرول اب بھی مذاکرات کی بڑی رکاوٹیں سمجھے جا رہے ہیں۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی مذاکرات سے متعلق محتاط امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاملے پر کچھ مثبت اشارے ملے ہیں اور پاکستانی حکام کے تہران جانے سے بہتر پیش رفت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ کی ترجیح ہمیشہ ایک اچھی ڈیل کرنا ہے، تاہم اگر مناسب معاہدہ نہ ہوا تو امریکا کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا ٹول یا نئی کشیدگی ایران امریکا معاہدے کو ناقابلِ عمل بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ پُرامید نہیں ہونا چاہتے اور آئندہ چند روز میں ہونے والی پیش رفت انتہائی اہم ہو گی۔
پاکستان کی ثالثی میں جاری یہ سفارتی کوششیں مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔۔۔ تاہم یورینیم افزودگی، علاقائی سلامتی اور آبنائے ہرمز جیسے حساس معاملات اب بھی کسی بڑی ڈیل کی راہ میں سب سے بڑی آزمائش بنے ہوئے ہیں۔۔۔

موضوعات : #iraurinaiamusiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Talks with Iran to take place today, US President
تازہ ترین

ایران سے مذاکرت آج ہوں گے ،امریکی صدر

3 اگست , 2026
US-Iran tensions; oil prices rise.
تازہ ترین

امریکہ ایران کشیدگی ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ

16 جولائی , 2026
The US will not send ground troops to Iran JD Vance.
تازہ ترین

امریکہ ایران میں زمینی فوج نہیں بھیجے گا،جے ڈی وینس

16 جولائی , 2026
Trump threatens to destroy Iran's power plants and bridges if no deal is reached.
تازہ ترین

ٹرمپ کی معاہدہ نہ کرنے پر ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کرنے کی دھمکی

15 جولائی , 2026
Strait of Hormuz will remain closed until US operations cease Revolutionary Guards
تازہ ترین

امریکی کارروائیاں ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی ، پاسداران انقلاب

15 جولائی , 2026
US strikes Iran, new front in Strait of Hormuz war
تازہ ترین

امریکا کاایران پر کاری وار،آبنائے ہرمز جنگ کا نیا محاذ

14 جولائی , 2026
اگلی خبر
Big test for Shaheens, squad announced for Pak-Australia series

شاہینوں کا بڑا امتحان ،پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم

سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم

25 اگست , 2026
بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی کی ملاقات

بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی کی ملاقات

25 اگست , 2026
ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

25 اگست , 2026
بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

25 اگست , 2026
10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

25 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔