اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف نے بجٹ میں کسی بھی قسم کی ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار کر دیا ،نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کا امکان ہے۔
سولرپینلز اورالیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہو جائیں گی ، عالمی مالیاتی ادارے نے ای وہیکلز پر جی ایس ٹی ایک فیصد سے بڑھا کر 18 فیصدکرنےکی تجویزدی ، ہائبرڈگاڑیوں پرٹیکس 8 فیصد سےبڑھا کر 18 فیصد کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔
سولر پینلز پر جی ایس ٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے، الیکٹرک کاروں، موٹر سائیکلوں، رکشوں، ٹرکوں اور بسوں سمیت دیگر ای وہیکلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے،الیکٹرک پک اپ، ٹریکٹر اور ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔












