اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) بجٹ کی تیاری کیلئے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے مذاکرات مکمل ہو گئے ، ٹیکس نیٹ بڑھانے، توانائی اصلاحات اور اخراجات میں بہتری پر اتفاق کیا گیا ۔
حکومت نے جی ڈی پی کا دو فیصد پرائمری سرپلس ہدف برقرار رکھنے کا عزم کیا ، اسٹیٹ بینک کی طرف سے مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔
آئی ایم ایف نے توانائی، سرکاری اداروں اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا ،اعلامیے کے مطابق معاشی اصلاحات ،،اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔












