منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی پروگرام کے تیسرے جائزے کی منظوری دے دی

4 مہینے پہلے
A A
IMF approves third review of Pakistan's economic program
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے معاشی پروگرام کے تیسرے جائزے کی منظوری دے دی۔عالمی مالیاتی ادارے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے لیے تقریباً 1 ارب 32 کروڑ ڈالرز کی نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ نے ای ایف ایف کے تحت 1.1 ارب ڈالرز جاری کرنے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو آر ایس ایف کے تحت بھی مزید 22 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے بجلی، گیس اور پیٹرولیم قیمتیں لاگت کے مطابق رکھنے کی ہدایت کر دی۔
آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری اور اصلاحات تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سماجی تحفظ اور تعلیم و صحت پر اخراجات بڑھانے کی بھی ہدایت کر دی۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آرہا ہے، مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باوجود پاکستان نے معاشی اہداف حاصل کیے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا پاکستان کو کاروباری وسعت کے لیے مسابقت کو فروغ دینا ہو گا، مسابقت سے پیداواری شعبہ ترقی کرے گا، معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان طویل مدت معاشی گروتھ حاصل کر سکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے مالی سال 2026ء میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح رواں مالی سال میں 7.2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر 17.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے، رواں مالی سال پاکستان میں بیروز گاری کی شرح 6.9 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال قرض ٹو جی ڈی پی معیشت کا 73.8 فیصد رہ سکتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے بر وقت اقدامات سے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھی، اسٹیٹ بینک کی پالیسی کا مقصد مہنگائی کو قابو میں رکھنا ہے، گھریلو قیمتوں اور اجرتوں پر ممکنہ دباؤ کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔
اعلامیے کے مطابق زرِمبادلہ کے ذخائر کی بحالی کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہے، فارن ایکسچینج مارکیٹ میں مزید وسعت اور اصلاحات ضروری ہیں، مالیاتی استحکام کے لیے بینکوں کا مناسب سرمایہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے معاشی پروگرام پر مضبوط عمل درآمد جاری ہے، مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا ہے، پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر دسمبر کے اختتام تک 16 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے، مالی سال 2026ء میں پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 1.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور محصولات بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں، حکومتی ملکیتی سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نج کاری کے عمل کو تیز کیا جائے، توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے قیمتوں کو لاگت کے مطابق رکھنا ضروری ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کو مناسب سطح پر رکھے۔
موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اصلاحات پر زور دیتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا ہو گا، سماجی تحفظ، تعلیم اور صحت کے اخراجات میں اضافے کی گنجائش پیدا کی جائے، ایکسچینج ریٹ میں لچک کو برقرار رکھا جائے تاکہ زرِمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آ سکے۔

موضوعات : #imfpaksitan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan strongly condemns drone attacks on oil pipelines in Saudi Arabia.
تازہ ترین

پاکستان کی سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

12 ستمبر , 2026
Iran Conflict Shipping costs for US-bound exports from Pakistan rise by over 200%
تازہ ترین

ایران جنگ ، پاکستان سے امریکا برآمدات کی شپنگ لاگت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ

2 ستمبر , 2026
Pakistan close to meeting 6 out of 7 IMF targets; key review expected in September.
تازہ ترین

پاکستان آئی ایم ایف کے 7 میں سے 6 اہداف پورے کرنے کے قریب، ستمبر میں اہم جائزہ متوقع

31 اگست , 2026
Leeds Test England in a strong position, leading Pakistan by 195 runs.
تازہ ترین

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم، پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری

21 اگست , 2026
IMF condition Preparations underway to impose income tax on farmers.
تازہ ترین

آئی ایم ایف کی شرط ،کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے کی تیاری

20 اگست , 2026
Rashid Latif's decision to keep Babar Azam away from the media during the England tour.
تازہ ترین

راشد لطیف کا بابراعظم کو دورہ انگلینڈ کے دوران میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ

10 اگست , 2026
اگلی خبر
IMF assured of strict action over alleged money laundering in Pakistan's solar panel imports

پاکستان کی سولر پینل درآمدات میں مبینہ منی لانڈرنگ پر آئی ایم ایف کو سخت اقدامات کی یقین دہانی

یہ بھی پڑھیں

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

14 ستمبر , 2026
مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

14 ستمبر , 2026
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔