کراچی ( پاک ترک نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت معمولی اضافے کے بعد آج پھر کم ہو گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالرز کم ہو کر 4657 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمتایک ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھی تھی۔












