لاہور( پاک ترک نیوز) واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے ذریعے اب تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ آواز والے اسٹیکرز بھی تیار کرکے دوسروں کو بھیجے جا سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے نئے آزمائشی نسخے میں دیکھا گیا ہے۔ اس سہولت کے تحت صارفین اپنے موبائل میں موجود آواز کی فائل استعمال کرنے کے علاوہ اپنی آواز بھی ریکارڈ کرکے اسٹیکر میں شامل کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، انتخابی شیڈول جاری
نئے فیچر کے ذریعے ایک آواز والے اسٹیکر میں زیادہ سے زیادہ دس سیکنڈ کی آواز شامل کی جاسکے گی۔ اسٹیکر موصول ہونے پر اس کے ساتھ آواز کی علامت بھی دکھائی دے گی، جس پر دباکر صارف آواز سن سکے گا۔اس کے علاوہ ویڈیو سے متحرک اسٹیکر تیار کرتے وقت واٹس ایپ خودکار طور پر ویڈیو کی آواز کے پانچ سیکنڈ تک کے حصے کو بھی شامل کرسکے گا۔ صارفین کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ اس آواز کی جگہ اپنی ریکارڈ کی گئی آواز یا کوئی دوسری آڈیو فائل استعمال کریں۔






