لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
بابر اعظم کا قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اتحاد، ایمان اور تنظیم، یہ صرف الفاظ نہیں بلکہ ہماری قوت ہیں، اگر ہم آج متحد ہیں تو کوئی چیلنج ہمیں توڑ نہیں سکتا، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب پاکستان کے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی یوم آزادی کے موقع پر ملک سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو دل میں اورقومی پرچم کو اپنی روح میں رکھتا ہوں، پاکستان ہمارا فخر، ہماری طاقت اور صدا جلنے والی روشنی ہے، آئیں ہم اس کی حفاظت کریں،عزت کریں اورقومی پرچم بلند کریں۔
مایہ ناز بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہماری محبت ہمیں بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیتی ہے، وطن سے محبت مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے جذبے کوتقویت دیتی ہے۔












