اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایک نیا طریقہ کار متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت قیمتوں کے حتمی تعین میں حکومت کا اپنا کردار نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام کے تحت اوگرا ہر رات پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کے تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کا واحد ذمہ دار ہو گا ۔ تبدیل شدہ قیمتیں روزانہ رات 12 بجے سے لاگو ہوں گی۔












