جمعہ , 31 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ کے بچوں میں خوف ،نفسیاتی گونگا پن کا شکار

3 مہینے پہلے
A A
Fear and psychological muteness among Gaza children
Share on Facebookwhatsapp

غزہ ( پاک ترک نیوز) غزہ میں جنگ نے بچوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ جنگ بندی کے باوجود، مسلسل خوف اور حملوں کے ماحول نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، تقریباً ایک اعشاریہ ایک ملین بچے نفسیاتی اور سماجی مدد کے منتظر ہیں۔
فلسطین میں کئی بچے شدید صدمے کی وجہ سے بولنے کی صلاحیت کھو رہے ہیں، اور اس کی سب سے بڑی وجہ جسمانی چوٹوں کے علاوہ شدید خوف اور اضطراب ہے جو ان کے دماغی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ غزہ کے اسپتالوں میں ایسی حالتوں میں مبتلا بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق، بعض بچے مکمل طور پر بولنا چھوڑ دیتے ہیں، جسے "نفسیاتی گونگا پن” کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا نفسیاتی ردعمل ہے جس کے تحت بچہ غیر ارادی طور پر بولنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ہے۔


عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچھ بچوں میں یہ مسئلہ جسمانی چوٹوں جیسے کہ سر پر ضرب یا دماغی نقصان کے باعث پیدا ہو رہا ہے جبکہ کئی بچوں میں کوئی ظاہری چوٹ نہیں دیکھی گئی مگر شدید خوف اور صدمہ انہیں خاموش کر دیتا ہے، غزہ کے اسپتالوں میں ایسے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ جنگ، موت کے مناظر، عزیزوں کا کھو جانا، اور عدم تحفظ بچوں کو اس حد تک متاثر کرتا ہے کہ ان کا دماغ دفاعی حالت میں چلا جاتا ہے۔ اس حالت میں بچہ نہ صرف بولنا چھوڑ دیتا ہے بلکہ اس کی روزمرہ کی سرگرمیاں، جیسے کہ کھیل کود، سیکھنا اور دوسرے معمولات بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بمباری کے سائے میں 300 دلیر جوڑوں کا اجتماعی نکاح


غزہ کی صورتِ حال دیگر تنازعات سے اس لیے مختلف ہے کہ یہاں ہر فرد عدم تحفظ کا شکار ہے، اور علاج و مدد کے وسائل بھی انتہائی محدود ہیں۔ غزہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کی بحالی ایک طویل اور مشکل عمل ہے، جس کے لیے مستقل علاج اور ایک محفوظ ماحول کی ضرورت ہے، جو جنگی حالات کے سبب بہت کم میسر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے چھوٹے مثبت اقدامات، جیسے کھیل کود اور سکون بخش سرگرمیاں بچوں کی بحالی میں مدد دے سکتی ہیں، تاہم اصل ضرورت امن اور تحفظ کی ہے تاکہ یہ بچے دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

موضوعات : #gazahealthphyscial
ShareSend

متعلقہ خبریں

Gaza Board of Peace agreement on Hamas disarmament; Trump's announcement.
تازہ ترین

غزہ بورڈ آف پیس کاحماس کے غیر مسلح ہونےکا معاہدہ ،ٹرمپ کا اعلان

31 جولائی , 2026
What is the best time to eat dates
تازہ ترین

کھجور کھانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

30 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health
تازہ ترین

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

23 جولائی , 2026
Warning! These medicines declared dangerous; the Health Department has issued a directive to immediately stop their use.
تازہ ترین

خبردار! یہ دوائیں خطرناک قرار، محکمہ صحت نے فوری استعمال روکنے کی ہدایت جاری کر دی

18 جولائی , 2026
Poverty rate in Pakistan reaches 28.9 percent, says World Food Program
تازہ ترین

پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ ،عالمی ادارہ خوراک

16 جولائی , 2026
Air pollution and male infertility
تازہ ترین

فضائی آلودگی اور مردانہ بانجھ پن

12 جولائی , 2026
اگلی خبر
روس کا ایران سے اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کا عزم

روس کا ایران سے اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کا عزم

یہ بھی پڑھیں

دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

31 جولائی , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister; decision taken to implement sweeping reforms in OGRA.

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،اوگرا میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ

31 جولائی , 2026
The third round of talks between the Peoples Party and the Muslim League (N) also concluded without result.

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ختم

31 جولائی , 2026
The heavy, relentless spell of monsoon rains

مون سون بارشوں کی دھواں دھار اننگز

31 جولائی , 2026
Schools in Sindh will open on August 1st.

سندھ میں اسکول یکم اگست کو کھلیں گے

31 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔