جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فرانس کا ایٹمی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا سمندر سے کامیاب تجربہ

1 دن پہلے
A A
France successfully tests nuclear-capable missile from the sea.
Share on Facebookwhatsapp

پیرس (پاک ترک نیوز )فرانس نے اپنی جدید ترین ایم 51.3 بیلسٹک میزائل کا آبدوز سے پہلا تجربہ کیا ہے۔ میزائل ایٹمی وار ہیڈ کے بغیر فائر کیا گیا اور تجربے کے دوران شمالی بحر اوقیانوس کی جانب سفر کیا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق میزائل تجربہ ملک کے مغربی ساحل کے قریب کیا گیا، جس کا مقصد جدید میزائل اور اسے لے جانے والی ایٹمی آبدوز کے مشترکہ نظام کی کارکردگی جانچنا تھا۔

میزائل کو فرانسیسی جوہری آبدوز لی ویجی لان سے زیرِ آب فائر کیا گیا۔ آبدوز پر بڑے پیمانے پر مرمت اور تکنیکی کام مکمل ہونے کے بعد یہ آزمائشی فائر کیا گیا، جس کے ذریعے یہ دیکھا گیا کہ آبدوز اور جدید میزائل ایک مربوط نظام کے طور پر کس طرح کام کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ترکیہ کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری

ایم 51.3 میزائل کو زیرِ آب آبدوز سے گیس کے دباؤ کے ذریعے باہر نکالا جاتا ہے، جس کے بعد اس کے ٹھوس ایندھن والے راکٹ انجن میزائل کو فضا میں انتہائی تیزی سے آگے بڑھاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میزائل کی پرواز کے دوران انتہائی بلند رفتار اور طویل فاصلے کی صلاحیتوں کو بھی جانچا گیا۔ تجربے کے دوران میزائل نے فرانس سے سیکڑوں میل دور مقررہ علاقے کو ہدف بنایا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مطابق یہ تجربہ فرانس کی دفاعی اور تزویراتی صلاحیت کے اعتبار سے اہم پیش رفت ہے۔

فرانس اپنی جوہری دفاعی حکمت عملی میں آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کو مرکزی حیثیت دیتا ہے، جبکہ ایم 51.3 کو اس نظام کی جدید ترین شکل قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق تجربے میں کسی قسم کا جوہری وار ہیڈ استعمال نہیں کیا گیا

موضوعات : francenuclear missilesea
ShareSend

متعلقہ خبریں

France contacts Afghan Taliban government, prepares to deport hundreds of Afghan citizens
تازہ ترین

فرانس کا افغان طالبان حکومت سے رابطہ، سینکڑوں افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری

9 اکتوبر , 2026
Decision to keep 500 schools closed in France due to student protests and security concerns.
تازہ ترین

فرانس میں طلبہ احتجاج، سکیورٹی خدشات کے باعث 500 اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

5 اکتوبر , 2026
فرانس کا جنگی طیاروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت والے ڈرون اڑانے کا منصوبہ
دنیا

فرانس کا جنگی طیاروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت والے ڈرون اڑانے کا منصوبہ

4 اکتوبر , 2026
France's pledge to supply 16 Rafale fighter jets to Ukraine—where will the aircraft come from
تازہ ترین

یوکرین کو 16 رافیل جنگی طیارے دینے کا فرانسیسی وعدہ، طیارے آئیں گے کہاں سے؟

3 اکتوبر , 2026
French Mirage 2000 gets the 'Rafale eye'; fighter jet becomes even more lethal.
تازہ ترین

فرانسیسی میراج 2000 کو لگ گئی رافیل کی آنکھ ، جنگی طیارہ مزید خطرناک

23 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's
تازہ ترین

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Efforts to schedule the hearing for Bushra Bibi's sentence suspension plea at an early date.

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کوششیں

یہ بھی پڑھیں

Saudi Arabia will be defended; under the joint defense agreement, hostile elements will think twice—DG ISPR.

سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت مخالف عناصر کئی بار سوچیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

9 اکتوبر , 2026
The Canadian Prime Minister will visit Türkiye this month.

کینیڈین وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے

9 اکتوبر , 2026
Fazlur Rehman sets condition for empowering negotiation committees

فضل الرحمان نے مذاکراتی کمیٹیوں کو با اختیار بنانے کی شرط رکھ دی

9 اکتوبر , 2026
Contracts worth over $6 billion for Turkish defense company Aselsan

ترکیہ کی دفاعی کمپنی اسیل سان کے 6ارب ڈالر زائد کے معاہدے

9 اکتوبر , 2026
Ali Amin Gandapur angry over March being declared a fixed match in the previous era

سابق دور میں مارچ کو فکسڈ میچ قرار دینے پر علی امین گنڈا پور برہم

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔