لاہور( پاک ترک نیوز) طلبا کی موجیں ختم ،پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے۔
سکولوں کی تعطیلات میں مزید اضافہ نہیں ہو گا۔۔ ہفتے میں پانچ روز تدریسی سرگرمیاں اور دو دن چھٹی ہو گی ۔
تمام امتحانات اور اسیسمنٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔ کفایت شعاری مہم کے تحت اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سکول عارضی طور پر بند تھے ۔












