پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دولت کی سوشل میڈیا پر نمائش اب مہنگی پڑے گی

3 مہینے پہلے
A A
Displaying wealth on social media will now be expensive
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی طرزِ زندگی اور دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مہنگی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، بنگلوں، فارم ہاؤسز، قیمتی گھڑیوں اور مہنگی جیولری کی نمائش کرنے والے افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گا۔

ایسے افراد جن کا طرزِ زندگی آمدن کے مطابق ظاہر نہیں ہوگا اور جو نان فائلرز کی فہرست میں شامل ہوں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کی الگ فہرستیں تیار کی جائیں گی۔ ان فہرستوں کی بنیاد پر متعلقہ افراد کو ٹیکس نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ نظام جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا اینالسس کے ذریعے کام کرے گا، جس میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور عوامی پوسٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق یکم اکتوبر سے ایسے افراد کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے جو سوشل میڈیا پر اپنی دولت اور طرزِ زندگی کی نمائش کرتے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادیوں، قوالی نائٹس، موسیقی اور دیگر تقریبات میں دولت نچھاور کرنے والے افراد بھی ایف بی آر کی نگرانی میں ہوں گے۔ ایسے افراد کے خلاف بھی ٹیکس قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور ایسے افراد کو قانون کے دائرے میں لانا ہے جو آمدن کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کیا گیا تو اس سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ممکن ہے، تاہم اس کے لیے واضح قانونی فریم ورک اور شفاف طریقہ کار انتہائی ضروری ہوگا۔

موضوعات : #socialmdeiafbrwealth
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایف بی آر کی ای مانیٹرنگ کے بغیر فیکٹریوں سے تیار مال کی منتقلی پر پابندی
تازہ ترین

ایف بی آر کی ای مانیٹرنگ کے بغیر فیکٹریوں سے تیار مال کی منتقلی پر پابندی

14 ستمبر , 2026
Tax evasion of Rs 1,120 billion Investigations launched against over 500 companies.
تازہ ترین

1120 ارب کی ٹیکس چوری ، 500 سے زائد کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع

10 ستمبر , 2026
Prime Minister directs completion of FBR reforms within the stipulated timeframe.
تازہ ترین

وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

28 اگست , 2026
FBR signals intent to abolish super tax; considers providing further relief to the business sector.
تازہ ترین

ایف بی آر کا سپر ٹیکس ختم کرنے کا عندیہ، کاروباری شعبے کو مزید ریلیف دینے پر غور

13 اگست , 2026
FBR officials refuse to provide taxpayers' data to the Senate Committee on Interior.
تازہ ترین

ایف بی آر حکام کا سینیٹ کمیٹی داخلہ کو ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا دینے سے انکار

6 جولائی , 2026
The world is destroyed by war, global companies are enriched
تازہ ترین

جنگ سے دنیا تباہ ،عالمی کمپنیاں مالا مال

9 مئی , 2026
اگلی خبر
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےاہم رکن سید فیصل گیلانی کا تحریک سے لاتعلقی کا اعلان

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےاہم رکن سید فیصل گیلانی کا تحریک سے لاتعلقی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

A US B-2 bomber made history by firing an anti-ship missile for the first time.

امریکی بی ٹو بمبار نے پہلی بار بحری جہاز شکن میزائل داغ کر تاریخ رقم کر دی

14 ستمبر , 2026
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

14 ستمبر , 2026
Türkiye's formidable 500-km range missile

ترکیہ کا 500 کلومیٹر مار کرنے والا خطرناک میزائل

14 ستمبر , 2026
آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

14 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔