جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کرکٹ کا ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ متعارف کر دیا گیا

11 مہینے پہلے
A A
کرکٹ کا ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ متعارف کر دیا گیا
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) کرکٹ کے چوتھے فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی’ کو باقاعدہ طور پر متعارف کرانے سے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے۔
نیا فارمیٹ ‘ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج ہے جس کا آغاز سال 2026 میں ‘جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ’ کے ذریعے کیا جائے گا۔
یہ ٹورنامنٹ 13 سے 19 سال کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو عالمی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے، وہ بھی ایک بالکل منفرد طرز کی کرکٹ میں۔
ٹیسٹ ٹونٹی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گورو بہیروانی نے اس فارمیٹ کا اعلان عالمی کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے ہمراہ کیا، جن میں اے بی ڈی ویلیئرز، میتھیو ہیڈن، ہربھجن سنگھ اور سر کلاؤیو لائیڈ شامل تھے۔
ان تمام شخصیات نے اس فارمیٹ کو کرکٹ کا مستقبل اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا۔
نئے فارمیٹ کے تحت ہر ٹیم 2 اننگز کھیلے گی، جن میں ہر اننگز 20 اوورز پر مشتمل ہوگی، یوں مجموعی طور پر میچ 80 اوورز کا ہوگا۔
میچ کا دورانیہ صرف ایک دن رکھا گیا ہے، جب کہ میچ کے نتائج میں جیت، ہار، ٹائی اور مشروط ڈرا کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
اگر دوسری اننگز میں بیٹنگ سائیڈ کی 5 وکٹیں باقی ہوں تو وہ میچ کو ڈرا قرار دے سکتی ہے، بصورت دیگر میچ کا نتیجہ لازمی ہوگا۔
ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں ابتدائی طور پر 6 فرنچائزز حصہ لیں گی، جن میں تین بھارتی اور تین بین الاقوامی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
ہر فرنچائز کی شریک ملکیت معروف کرکٹرز، اداکاروں اور کاروباری شخصیات کے بچوں کو دی جائے گی، تاکہ کھیل کو نئی نسل سے جوڑا جا سکے۔
کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے 2 راستے رکھے گئے ہیں: ایک براہ راست انٹری، جس میں معروف کوچز یا کرکٹرز کی سفارشات پر سلیکشن ہوگی، اور دوسرا سٹینڈرڈ انٹری، جس میں دنیا بھر سے نوجوان کھلاڑی AI سسٹم، موشن سینسرز، اور ڈیٹا انٹیلیجنس کے ذریعے منتخب کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں 1000 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے، جنہیں بعد ازاں ٹیسٹ ٹوئنٹی انٹیلیجنس انڈیکس (TTII) کے تحت جانچا جائے گا۔
ان میں سے 300 کھلاڑی عالمی نیلامی میں شامل ہوں گے، جب کہ 96 کھلاڑی 6 فرنچائزز میں سے منتخب کیے جائیں گے۔ باقی 204 کھلاڑی وائلڈ کارڈ پول میں چلے جائیں گے۔
فارمیٹ کے قواعد و ضوابط بھی منفرد ہیں۔ پاور پلے صرف ایک بار ہوگا اور 4 اوورز پر مشتمل ہوگا، جس کا وقت کپتان مقرر کرے گا۔
اگر کوئی ٹیم پہلی اننگز میں 10 اوورز سے پہلے آل آؤٹ ہو جائے تو دوسری ٹیم کی اننگز میں 3 اضافی اوورز شامل کیے جائیں گے۔ باؤلنگ کے لیے 5 باؤلرز کی حد مقرر کی گئی ہے اور ہر باؤلر زیادہ سے زیادہ 8 اوورز کرا سکے گا۔
نو بالز اور وائیڈز پر جرمانے سخت کیے گئے ہیں، اور اگر ایک اوور میں 3 یا اس سے زائد نو بالز یا وائیڈز ہوں تو بیٹنگ ٹیم کو 3 اضافی رنز دیے جائیں گے۔ سست اوور ریٹ پر 5 رنز کا جرمانہ اور اسٹریٹیجک ٹائم آؤٹ کی کٹوتی بھی کی جائے گی۔
ٹائی کی صورت میں ’’سپر سیشن‘‘ ہوگا، یعنی ایک اوور کا فیصلہ کن مرحلہ۔ اگر وہاں بھی نتیجہ نہ نکلے تو زیادہ باؤنڈریز کرنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

موضوعات : oversplayerstesttwenttesttwenty
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی، سمری وفاق کو ارسال

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی، سمری وفاق کو ارسال

یہ بھی پڑھیں

Big increase in crude oil prices in the global market

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑا ضافہ

11 ستمبر , 2026
Big change in China's moon mission

چین کے چاند مشن میں بڑی تبدیلی

11 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
Petitions from three Adiala Jail inmates seeking the provision of medical facilities—similar to those provided to the PTI founder—have been scheduled for hearing.

پی ٹی آئی بانی کی طرح طبی سہولیات کی فراہمی ،اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔