منگل , 3 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ نے پولیس کی دوبارہ تحقیقات مسترد کردیں، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

50 منٹس پہلے
A A
حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ نے پولیس کی دوبارہ تحقیقات مسترد کردیں، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس کی جانب سے دوبارہ تحقیقات کا عمل مسترد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن سیف اللہ نے ان سے رابطہ کیا اور راولپنڈی پولیس نے تحقیقات دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کی درخواست پر دستخط کے لیے بلایا تھا، تاہم درخواست پڑھنے کے بعد اہلخانہ نے ری انویسٹی گیشن کا عمل مسترد کردیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تحفظات سے متعلق پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی کو مراسلہ بھی ارسال کیا ہے، جس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ دہرایا گیا ہے۔ خاندان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تحقیقات دوسرے ضلع کی پولیس کو منتقل کرنے کے لیے درخواست دینے کا کہا تھا۔

متاثرہ خاندان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب پولیس کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی پہلے ہی نامزد ملزمان کو بے گناہ قرار دے چکی ہے، جبکہ وہ ایڈیشنل آئی جی کی تحقیقات سے مطمئن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب اعلیٰ سطح کے افسر کی فائنڈنگز پر تحفظات موجود ہیں تو ماتحت افسران دوبارہ تحقیقات کرکے انہیں کیسے مسترد کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب مقتولہ کے بھائی فہد جاوید نے فرانزک رپورٹس کے حصول کے لیے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت پراسیکیوٹر جنرل کو درخواست بھیج دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم معطل کردیا

درخواست کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ڈی این اے ٹیسٹ، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوائی تھیں، تاہم رپورٹس موصول ہونے کے باوجود مدعی خاندان کو ان کی نقول فراہم نہیں کی گئیں۔

اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کے مطابق تمام فرانزک رپورٹس اور دیگر شواہد کی نقول فراہم کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی غیر جانب داری پر اعتماد نہیں، اس لیے شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ہی واحد راستہ ہے۔

موضوعات : hinajavaidmurderedcaserejectsre-investigation
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Decision to change the name of GC University Lahore

جی سی یونیورسٹی لاہور کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

China's plan to land humans on the Moon; two rockets will be sent into space.

چین کا چاند پر انسان اتارنے کا منصوبہ،2  راکٹ خلا میں بھیجے جائیں گے

3 نومبر , 2026
The number of nuclear reactors under construction worldwide has reached 79.

دنیا بھر میں زیر تعمیر جوہری ری ایکٹرز کی تعداد 79 ہوگئی

3 نومبر , 2026
AFC Asian Cup 2027 scheduled to be held in Saudi Arabia has been postponed

سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 ملتوی

3 نومبر , 2026
Russia's new Flynn cruise missile on public display for the first time

روس کا نیا فلین کروز میزائل پہلی  بارمنظرِ عام پر

3 نومبر , 2026
Decision to change the name of GC University Lahore

جی سی یونیورسٹی لاہور کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

3 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔