بیجنگ(پاک ترک نیوز ) تین ہزار سال سے زائد قدیم تاریخ رکھنے والا چین کا دارالحکومت بیجنگ ایشیا میں رات کی زندگی کے لیے دوسرے بہترین شہر کے طور پر سامنے آگیا۔برطانوی جریدے ٹائم آؤٹ کی درجہ بندی کے مطابق بیجنگ کو ایشیا کے بہترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ شہر کئی شاہی خاندانوں کا دارالحکومت رہ چکا ہے اور تاریخی ورثے کے ساتھ ساتھ جدید تفریحی سرگرمیوں کے لیے بھی مشہور ہے۔
بیجنگ میں تاریخی مقامات بھی رات کے وقت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ ہوہائی جھیلوں کا علاقہ شام کے وقت خاص طور پر مقبول ہے، جہاں روشنیوں، ریستورانوں اور تفریحی سرگرمیوں سے شہر کی رات کی رونق میں اضافہ ہوتا ہے۔جدید تعمیرات میں گلیکسی سوہو بھی نمایاں ہے، جہاں مختلف تقریبات اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر یو اے ای شیخ محمد زاید سے اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات :اماراتی خبر رساں ایجنسی
شہر میں دریائے لیانگ ما پر رات کے وقت کشتی رانی بھی سیاحوں کے لیے ایک مقبول تفریح ہے، جبکہ نان لو گو شیانگ اپنی رنگا رنگ رات کی زندگی، روایتی ماحول اور مختلف کھانوں کے باعث خاص شہرت رکھتی ہے۔یوں بیجنگ نے اپنے تاریخی ورثے، جدید تعمیرات، رات کی تفریح اور روایتی ثقافت کے امتزاج کے باعث ایشیا کے نمایاں تفریحی شہروں میں جگہ بنالی ہے۔












