جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

’’ غزہ رویرا ‘‘کے مذموم منصوبے کا بلیو پرنٹ لیک

11 مہینے پہلے
A A
’’ غزہ رویرا ‘‘کے مذموم منصوبے کا بلیو پرنٹ لیک
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
وائٹ ہاؤس میں راز داری کے ساتھ گفت وشنید اور تیاری کے مراحل سے گزر رہے "غزہ رویرا” کے مذموم منصوبےکا بلیو پڑنٹ واشنگٹن پوسٹ نےلیک کر دیا ہے۔اس منصوبے کو پہلے ہی غزہ کی آبادی کی بڑے پیمانے پر نسل کشی اور نسلی صفائی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش کے طور پر مستردکیا جا چکا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے گذشتہ روز اس منصوبے کا ایک دستاویز شائع کیا ہے جس میں غزہ کی 20 لاکھ آبادی کی جبری نقل مکانی شامل ہوگی اور اس علاقے کو کم از کم ایک دہائی تک امریکی ٹرسٹی شپ میں رکھا جائے گا۔
غزہ ری کنسٹرکشن، اکنامک ایکسلریشن اینڈ ٹرانسفارمیشن ٹرسٹ(گریٹ) کے نام سے یہ تجویز مبینہ طور پر انہی اسرائیلیوں کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔ جنہوں نے بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کے تعاون سے مالی منصوبہ بندی کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن بنائی اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔جسے آج بھوکے فلسطینیوں کا قاتل ادارہ سمجھاجاتا ہے۔
اس منصوبے کی 38 صفحات پر مشتمل دستاویزمیں سب سے متنازعہ معاملہ "غزہ کی 20 لاکھ سے زیادہ آبادی کی عارضی منتقلی” کا ہے۔جن میں سے ایک چوتھائی سے بھی زیادہ پہلے ہی صیہونی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ دنیا نے اس تجویز کو اسی وقت مسترد کردیا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 فروری کو صیہونی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پہلی بار اس کا ذکر کیا تھا۔
صیہونی سازش پر مبنی اس منصوبے کے مندرجات کے مطابق تعمیر نو کے دوران فلسطینیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ "رضاکارانہ” کسی دوسرے ملک یا محدود، محفوظ علاقوں میں چلے جائیں۔ جو لوگ زمین کے مالک ہیں ان کو ٹرسٹ کی طرف سے "ڈیجیٹل ٹوکن” کی پیشکش کی جائے گی تاکہ ان کی جائیداد کو دوبارہ تیار کرنے کے حقوق کے بدلے وہ اسےدوسری جگہوں پر نئی زندگی کی شروعات کے لئے استعمال کر سکیں۔جبکہ حراستی کیمپوںمیں مقیم لوگوں کو 323 مربع فٹ کے چھوٹے خیموں میں رکھا جائے گا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=sfW5ppNmAvc&t=5s
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ منصوبہ امریکی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، اور نہ ہی وائٹ ہاؤس اور نہ ہی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن پوسٹ کی تبصرہ کی درخواست کا جواب دیا۔ تاہم یہ منصوبہ غزہ کی پٹی کو امرا کی دنیا بنانے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی عکاسی کرتا ہے۔اس مذموم سازش کے پیچھے کون ہے یہ اسی سے واضح ہو جاتا ہے کہ اس اسکیم کو امریکی فنڈنگ کی ضرورت نہیں ہو گی اور سرمایہ کاروں کے ذریعے 100 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی جائے گی ۔اسکیم کے نقشے میں ایک پر ہجوم بندرگاہی شہر کا تصور پیش کیا گیا ہے جسے ایک نہر دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ اورشہر کے دونوں حصوں میں سعودی عرب کے مشکلات سے دوچار نیوم سٹی کی طرز پر آٹھ پتوں کی شکل میں اے آئی سے مزین بڑے شہر تعمیر ہونگے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس میں ایک "ایلون مسک” مینوفیکچرنگ پارک کا تصور بھی شامل ہے۔مزید براں اس متنازعہ منصوبے کی دستاویز کی زبان ،مقامات کے نام اور نشانات سبھی ٹرمپ کے لغو منصوبے ابراہم اکادڑ کی غمازی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ تمام عرب اور اسلامی ملک اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اس مذموم منصوبے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے مسترد کر چکے ہیں جبکہ حماس سمیت تمام فلسطینی گروپوں کا کہنا ہے کہ "غزہ برائے فروخت نہیں ہے۔”غزہ عظیم فلسطینی وطن کا حصہ ہے۔”

موضوعات : #gaza#GazaRivieraisrealpalstainewashintonpostwhitehouse
ShareSend

متعلقہ خبریں

Israel bombards Gaza, killing 8 Palestinians
تازہ ترین

اسرائیل کی غزہ پر بمباری ،8فلسطینی شہید

30 جون , 2026
Israel's E-1 plan is a serious threat to the Palestinian state, Asim Iftikhar
تازہ ترین

اسرائیل کا ای ون منصوبہ فلسطینی ریاست کے لیے سنگین خطرہ ہے،عاصم افتخار

30 جون , 2026
Iranian Revolutionary Guards' Quds Force warns Israel to immediately withdraw from southern Lebanon
تازہ ترین

ایرانی پاسداران کی قدس فورس کی اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ

22 جون , 2026
Israel could sabotage peace deal with Iran, US intelligence agencies say
تازہ ترین

اسرائیل ایران کے ساتھ امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے،امریکی انٹیلی جنس ادارے

20 جون , 2026
Peace deal or not, Israel will not withdraw from Lebanon and Syria, Netanyahu
اہم ترین 3

امن معاہدہ ہو یا نہ ہو، اسرائیل لبنان اور شام سے نہیں نکلے گا، نیتن یاہو

16 جون , 2026
Israeli aggression in Lebanon hinders Iran-US relations
تازہ ترین

لبنان میں اسرائیلی جارحیت ایران امریکا رابطوں میں رکاوٹ

2 جون , 2026
اگلی خبر
روسی صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جو ان کی بیجنگ میں ملاقات

روسی صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جو ان کی بیجنگ میں ملاقات

یہ بھی پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English