لاہور( پاک تر ک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےمہاجر ہونا کوئی جرم نہیں ،یہ کربناک مجبوری ہے، کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا زندگی بچانے کے لیے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنی پڑتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پناہ گزینوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے فلسطین اور شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑے امتحان کے مترادف ہے۔
مریم نواز نے کہا دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخدلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں امن و امان کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاپاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے،مہاجرین کی فلاح کے لیے آواز بلند کرتے رہے گے۔دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کواپنے شہر اور اپنے گھر میں سکون نصیب ہو۔












