ہفتہ , 10 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی چین میں شن جیانگ کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات، زراعت، ٹیکنالوجی اور صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2 مہینے پہلے
A A
Chief Minister Maryam Nawaz meets with Xinjiang Party Secretary in China, agrees to increase cooperation in agriculture, technology and industry
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چین کے شین جیانگ وایغور خودمختار علاقے کی پارٹی سیکریٹری اور پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس کے پولیٹیکل کمشنر ہی ژونگ یو سے ملاقات ہوئی۔مریم نواز شریف نے پرتپاک خیرمقدم پر ہی ژونگ یو کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دوراندیش قیادت کو سراہا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 150ویں سالگرہ اور پاکستان چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں پنجاب اور شین جیانگ کے درمیان اقتصادی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ، میڈیکل، زراعت، معیشت اور کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ، بھارت سے ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا

مریم نواز شریف اور ہی ژونگ یو نے عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے لیے پیپل ٹو پیپل ایکسچینج پروگرام پر بھی تفصیلی گفتگو کی، جبکہ پاکستانی طلبہ کے لیے آن لائن تکنیکی معاونت کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اور شین جیانگ کے درمیان زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پانی کی کمی کا شکار علاقوں میں بہتر فصلوں کے حصول کے لیے واٹر ایفیشنٹ ٹیکنالوجی، ڈرپ اریگیشن اور عمدہ بیج کے استعمال میں باہمی تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ قحط زدہ اور خشک علاقوں میں جدید سائنسی طریقوں سے پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، جبکہ آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چین کے اشتراک سے پائلٹ پراجیکٹس بھی شروع کیے جاسکتے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو پاکستان کی فوڈ باسکٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، مؤثر اقدامات اور بہتر گورننس سے غربت اور محرومی کا ازالہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی کے شعبے پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں تکنیکی تعلیم کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ارمچی میں چھٹے بین الاقوامی میڈیا ٹور کے اقدام کو بھی سراہا۔

موضوعات : beijingcmpunjabmaryamnawaz
ShareSend

متعلقہ خبریں

Approval granted to establish Parks and Horticulture Authorities in every district of Punjab; 2,820 new positions to be filled.
تازہ ترین

پنجاب کے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری، 2820 نئی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی

9 اکتوبر , 2026
Maryam Nawaz has received the United Nations Scroll of Honour award for the Apni Chhat, Apna Ghar (My Roof, My Home) project.
تازہ ترین

مریم نواز کو ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے پر اقوام متحدہ کا اسکرول آف آنر ایوارڈ مل گیا

5 اکتوبر , 2026
No matter where terrorists come from, they remain terrorists Maryam Nawaz.
تازہ ترین

دہشت گرد کہیں سے بھی آئیں، دہشت گرد ہی ہوتے ہیں، مریم نواز

2 اکتوبر , 2026
Chief Minister Maryam Nawaz announces 10-day Basant celebration in Lahore.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں 10روز بسنت منانے کا اعلان

30 ستمبر , 2026
Beijing named second best city for nightlife in Asia
تازہ ترین

بیجنگ ایشیا میں رات کی زندگی کے لیے دوسرا بہترین شہر قرار

29 ستمبر , 2026
Decision to establish stroke centers in every division of Punjab
تازہ ترین

پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

28 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Initial report on PIMS fire submitted to Prime Minister, fire safety arrangements deemed inadequate

پمز آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، فائر سیفٹی انتظامات ناکافی قرار

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

10 اکتوبر , 2026
پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

10 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
Don't tell Abu, he will die, Laiba's last message

ابو کو مت بتانا مر جائیں گے ،لائبہ کا آخری میسج

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔