ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری

9 مہینے پہلے
A A
Basant to be celebrated in Lahore on February 6, 7 and 8, notification issued
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت 2026 کے انعقاد کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ضلع لاہور کی حدود میں بسنت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگ بازی کو سخت حفاظتی اقدامات اور شرائط کے ساتھ مشروط اجازت دی گئی ہے۔پتنگ بازی کے سامان کی تیاری، ترسیل اور ذخیرہ کرنے کی اجازت 30 دسمبر سے 8 فروری تک ہوگی۔
پتنگ اور ڈور کی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ مینوفیکچررز اور ٹریڈرز کی ای بز ایپلی کیشن پر رجسٹریشن 9 دسمبر سے شروع کی جائے گی۔ تمام ٹریڈرز کو اپنے کاروباری مراکز پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنا ہوگا۔
پتنگوں کے سٹاک، فروخت اور ترسیل سے متعلق مکمل ریکارڈ رکھنا لازمی ہوگا، جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن میں کام کریں گی۔ شہریوں کو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کے لیے یکم فروری سے 8 فروری تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں پتنگ اور گڈے کے سائز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ پتنگ کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 35 انچ اور لمبائی 30 انچ جبکہ گڈے کی چوڑائی 40 انچ اور لمبائی 34 انچ ہونی چاہیے۔ حد سے بڑے سائز کی پتنگوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیمیکل ڈور اور چرخیوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈور صرف کاٹن کے مواد سے تیار شدہ ہوگی اور اس پر 30 سے 35 ماشے شیشے کا مانجا لگانے کی اجازت ہوگی۔ ڈور صرف “پنا” کی شکل میں فروخت کی جائے گی، جبکہ چرخی کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔ خونی ڈور، تیز مانجا، نائلون اور پلاسٹک کی ڈور پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
بسنت کے دوران ضلع لاہور میں چلنے والی تمام موٹرسائیکلز پر حفاظتی تار لگوانا لازمی ہوگا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ممنوعہ ڈور کے استعمال سے روکیں۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات : basantlahore
ShareSend

متعلقہ خبریں

Lahore High Court's important decision Fulfilling legal requirements is mandatory for auctioning joint property
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار

19 ستمبر , 2026
Formal communication of three-day Pakistan International Auto Show 2026 in Lahore.
تازہ ترین

لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

18 ستمبر , 2026
Lahore High Court's major ruling Fine of Rs 300,000 upheld against an individual practicing allopathic medicine without authorization.
تازہ ترین

غیر مجاز ایلوپیتھک علاج کرنے والے شخص پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بحال، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

17 ستمبر , 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
اہم ترین 3

خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

15 ستمبر , 2026
Tehreek-e-Insaf's Islamabad march on September 27 Chief Minister Sohail Afridi to arrive in Lahore today.
تازہ ترین

تحریک انصاف کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج لاہور پہنچیں گے

14 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Former ISI DG Faiz Hameed files appeal against sentence

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

یہ بھی پڑھیں

A 40-story rocket, 5,000 tons of fuel—humanity's most dangerous space mission.

40منزلہ راکٹ ،5ہزار ٹن ایندھن ،انسان کا سب سے خطرناک خلائی منصوبہ

19 ستمبر , 2026
اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

19 ستمبر , 2026
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے

19 ستمبر , 2026
Meeting with the family of young businessman Mir Raza Qais and his business partner, Ahmed Bharde.

نوجوان تاجر میر رضا کیس، بزنس پارٹنر احمد بھاردے کی اہلخانہ سے ملاقات

19 ستمبر , 2026
Shahrah-e-Dastoor protest case Four arrested PTI workers transferred to Adiala Jail for an identification parade.

شاہراہ دستور احتجاج کیس، گرفتار 4 پی ٹی آئی کارکنان شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔