پیر , 5 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شیخ حسینہ کے بعد سیاسی منظرنامہ تبدیل، جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمان سب کی توجہ کا مرکز

8 مہینے پہلے
A A
شیخ حسینہ کے بعد سیاسی منظرنامہ تبدیل، جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمان سب کی توجہ کا مرکز
Share on Facebookwhatsapp

ڈھاکہ : (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی سیاست میں غیر متوقع تبدیلیوں کے بعد جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمان تیزی سے قومی منظرنامے کے مرکزی کردار بن کر ابھرے ہیں۔
جو رہنما اور سفارت کار کچھ عرصہ قبل تک جماعت سے فاصلے پر رہتے تھے، اب وہ کھلے عام ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، جبکہ بعض حالیہ جائزوں میں جماعت کو آئندہ انتخابات میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
67 سالہ شفیق الرحمان نے ڈھاکہ میں اپنی جماعت کا انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر 12 فروری کے انتخابات میں کامیابی ملی تو 2040 تک بنگلہ دیش کی معیشت کو چار گنا بڑھا کر 2 کھرب ڈالر تک لے جانے کی بنیاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت، صنعت، آئی ٹی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا اعلان کیا۔
ماہرین معاشیات نے منشور کو بلند دعوؤں پر مبنی قرار دیتے ہوئے مالی وسائل کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں، تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق جماعت کا اصل مقصد خود کو ایک قابلِ عمل اور جدید متبادل کے طور پر پیش کرنا ہے، نہ کہ محض مذہبی جماعت کے طور پر۔
جولائی 2024 کی عوامی تحریک کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ عوامی لیگ کے عملی طور پر سیاسی میدان سے باہر ہونے اور بی این پی کے واحد بڑی جماعت رہ جانے کے باعث جماعتِ اسلامی کو ابھرنے کا موقع ملا۔
بعض سرویز میں اسے بی این پی کے مدِ مقابل بڑی قوت کے طور پر دکھایا جا رہا ہے۔شفیق الرحمان، جو ماضی میں سرکاری ڈاکٹر رہ چکے ہیں، 2019 میں جماعت کے امیر بنے۔
انہیں 2022 میں شدت پسندی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا اور 15 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوئے۔ بعد ازاں ان کا نام مقدمات سے خارج کر دیا گیا۔
حالیہ جلسوں میں ان کی جذباتی تقاریر اور سادہ طرزِ سیاست نے نوجوانوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے، جہاں انہیں محبت سے “دادو” کہا جاتا ہے۔
انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے، سادہ طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمت کا وعدہ کیا ہے۔ جماعت نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو امیدوار کو بھی نامزد کیا ہے، جبکہ قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی کا آئین ہر مذہب کے شہری کو سیاسی شرکت کی اجازت دیتا ہے۔
تاہم جماعت کو اب بھی 1971 کی جنگِ آزادی میں اپنے کردار کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے۔ شفیق الرحمان نے ماضی کی “غلطیوں” کا ذکر کرتے ہوئے معافی مانگی ہے، لیکن ناقدین کے مطابق یہ اعتراف مبہم ہے اور مکمل وضاحت سے گریز کیا گیا ہے۔
خواتین کی قیادت سے متعلق ان کے حالیہ بیان نے بھی تنازع کھڑا کیا، جسے ناقدین جماعت کی محدود سوچ قرار دیتے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ حالیہ مہینوں میں یورپی، مغربی اور بھارتی سفارت کاروں نے بھی شفیق الرحمان سے ملاقاتیں کی ہیں، جو جماعت کی بڑھتی ہوئی سیاسی اہمیت کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں، شفیق الرحمان کی جماعت کے اندر گرفت مضبوط ہے اور وہ بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک اہم کردار کے طور پر اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔

موضوعات : bangladeshJamaat-e-IslamiShafiqur Rahman
ShareSend

متعلقہ خبریں

The sight of the Bangladeshi captain holding the Pakistani flag has become a focal point of attention on social media.
تازہ ترین

بنگلہ دیشی کپتان کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

26 ستمبر , 2026
Seven leaders of Sheikh Hasina Wajed's party have been sentenced to death.
تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے 7رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

15 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال
پاکستان

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
حکومت کے ساتھ مذاکرات ،جماعت اسلامی کے 3مطالبات پیش،دھرنے ختم کرنے کی حکومتی تجویز مسترد
اہم ترین 3

حکومت کے ساتھ مذاکرات ،جماعت اسلامی کے 3مطالبات پیش،دھرنے ختم کرنے کی حکومتی تجویز مسترد

3 ستمبر , 2026
The US dollar weakened for the second consecutive month; the dollar index fell by 0.9 percent in August....
تازہ ترین

جے۔10سی ای کی خریداری کے لئے چین بنگلہ دیش معاہدے کا حتمی مرحلہ

1 ستمبر , 2026
Bangladesh's view on Mecca defense agreement
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے پر بنگلہ دیش کی نظر

25 اگست , 2026
اگلی خبر
پی ایس ایل 2026ء : پہلی بار پلیئرز آکشن کے ذریعے کھلاڑی منتخب، فہیم اشرف سب سے مہنگے کھلاڑی

پی ایس ایل 2026ء : پہلی بار پلیئرز آکشن کے ذریعے کھلاڑی منتخب، فہیم اشرف سب سے مہنگے کھلاڑی

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister decides to meet the President; the situation in Khyber Pakhtunkhwa will be discussed.

وزیراعظم کا صدر سے ملاقات کا فیصلہ ،خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور ہو گا

5 اکتوبر , 2026
The long march will continue; it will not stop. Sohail Afridi holds the command Salman Akram Raja.

لانگ مارچ جاری رہے گا، رکے گا نہیں، کمان سہیل آفریدی کے پاس ہے: سلمان اکرم راجہ

5 اکتوبر , 2026
Maryam Nawaz has received the United Nations Scroll of Honour award for the Apni Chhat, Apna Ghar (My Roof, My Home) project.

مریم نواز کو ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے پر اقوام متحدہ کا اسکرول آف آنر ایوارڈ مل گیا

5 اکتوبر , 2026
14% increase in bank deposits on a year-on-year basis.

بینکوں کے ڈپازٹس میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ

5 اکتوبر , 2026
Punjab government's big decision for CSS candidates, age limit set at 32 years

پنجاب حکومت کا سی ایس ایس امیدواروں کے لیے بڑا فیصلہ، عمر کی حد 32 سال مقرر

5 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔