منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بنگلہ دیش بھارتی بے جا مداخلت کے باعث عدم استحکام کا شکار

4 مہینے پہلے
A A
Bangladesh is suffering from instability due to undue Indian interference
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

بنگلہ دیش میں بھارت کی پر وردہ حسینہ واجد کی حکومت کے گذشتہ برس 5اگست 2024 کو خاتمے کے بعدجہاں بھارت کے ساتھ بنگلہ دیش کے تعلقات مسلسل انحطاط پزیر ہیں۔ وہیں بھارتی مداخلت اور ریشہ دوانیوں کے نتیجے میں ملک ایک بار پھر شدید بے چینی اور سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں ہے۔ اور اس نئی لہر کا تعلق حکومت، سیاست اور سماج تینوںکےساتھ ہے۔ نئی ہنگامہ خیزی طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل سے شروع ہوئی ہے۔


بنگلہ دیش کی سیاست وحکومت سقوط ڈھاکہ کے بعد سے بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا اور پاکستان کی بے جا مخالفت پر مبنی رہی ہے۔ مگرقدرت کا مکافات عمل دیکھیے ایک نسل نے بھارت کے پیچھے چل کر پاکستان سے علیحدگی اختیار کی پانچ دہائیوں بعد ایک اور نوجوان نسل نے بھارت اور اسکے پروردگان کو ملک سے نکال باہر کیا ہے اور اب ایک بار پھر پاک۔ بنگلہ دیش تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔
ادھر ہر محاظ پر شکست اور خفت سے سٹپٹائی ہوئی بھارت کی انتہا پسند ہندوقیادت نے بنگلہ دیش کو بھی مقبوضہ کشمیر سمجھتے ہوئے نوجوان بنگلہ قیادت کے قتل کی منصوبہ بندی پر عمل شروع کر دیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسوب سرگرمیوں کے تحت بنگلہ دیش میں ایک اور نوجوان سیاسی رہنما پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ شہر کھلنا میں پیش آیا، جہاں نیشنل سیٹزن پارٹی کے رہنما محمد مطالب شیکدر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ محمد مطالب شیکدر کو قریب سے سر پر گولی ماری گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بنگلہ دیش کے نوجوان سیاسی رہنماؤں کو بھارت کی جانب سے مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی فوج کے ایک میجر اور کرنل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔


ہادی ہو یا شکیدر یا حسنات یہ اس نوجوان نسل کی آواز ہیں جو گذشتہ سیاسی ادوار میں پیدا ہونے والی مرکزیت، محدود سیاسی آزادیوں، معاشی جمود اور اظہارِ رائے پر لگی قدغنوں سے نالاں ہے۔افسوسناک امر یہ ہےکہ بھارت کے زیر اثر بنگلہ دیش میں ریاستی ادارے، جنہیں جمہوریت کا محافظ ہونا چاہیے تھا وہ بھی جانبداری اور دباؤ کی زد میںہیں۔
عثمان ہادی کے قتل میں را اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ملوث ہونے سے متعلق خبروں اوربیانات نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ آج دونوں ملکوں میں انکے سفارت خانوں کاکام معطل ہے ۔اور باہمی بداعتمادی انتہاؤں کو چھو رہی ہے۔اندیشہ یہ ہےکہ اس کے نتائج نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
علاقائی سطح پر بنگلہ دیش کی بدامنی بھارت، جنوبی ایشیا اور خلیج کے ساتھ اس کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔ خاص طور پر بھارت کی سلیگوری راہداری جو اس کی شمال مشرقی ریاستوں کی شہ رگ ہے۔وہ اس کشیدگی سے براہِ راست متاثر ہو سکتی ہے۔ جبکہ سفارتی تناؤ، تجارتی رکاوٹیں اور سکیورٹی خدشات خطے کو ایک نئے عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
تاہم مستقبل میں حالات میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔یہ صورتحال اصلاحات، احتساب اور مکالمے کے ذریعےیکسر تبدیل کی جا سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ بنگلہ دیش تاریخ کےجس نازک موڑ سے کزر رہاہے۔ اس میں قیادت کے درست فیصلے نہ صرف ملک کو بحران سےنکال سکتے ہیں ساتھ بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے لئے روشن مستقبل کی ضمانت بھی بن سکتے ہیں۔

موضوعات : bangladeshhaseenawajid
ShareSend

متعلقہ خبریں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں بےضابطگیاں،امین الاسلام کا دور ختم
اہم ترین 3

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں بےضابطگیاں،امین الاسلام کا دور ختم

7 اپریل , 2026
Shakib Al Hasan expresses desire to play cricket for the country
تازہ ترین

شکیب الحسن کا ملک کیلئے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار

7 اپریل , 2026
طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے حلف برداری کے بعد اقتدار سنبھال لیا
اہم ترین

طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے حلف برداری کے بعد اقتدار سنبھال لیا

17 فروری , 2026
Who is Tariq Rahman, the new Prime Minister of Bangladesh
تازہ ترین

بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کون ہیں ؟

17 فروری , 2026
بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری، احسن اقبال ڈھاکا روانہ
تازہ ترین

بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری، احسن اقبال ڈھاکا روانہ

16 فروری , 2026
Prime Minister contacts Tariq Rehman, congratulates him on his success, invites him to visit Pakistan
تازہ ترین

وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی

14 فروری , 2026
اگلی خبر
President Trump claims Russia-Ukraine talks are entering final stages

صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہونے کا دعویٰ کر دیا

یہ بھی پڑھیں

Why has Japan become an earthquake epicenter

جاپان کیوں بنا زلزلوں کا مرکز؟

21 اپریل , 2026
Ali Amin Gandapur's request for exemption from attendance approved

علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

21 اپریل , 2026
The ground in Iran has started to swell, raising alarm bells

ایران میں زمین پھولنے لگی ،خطرے کی گھنٹی

21 اپریل , 2026
Pakistan Navy successfully tests cruise missile Timur

پاک بحریہ کا کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ

21 اپریل , 2026
Meeting chaired by Prime Minister, consultations on accelerating development projects

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے پر مشاورت

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔