اسلام آباد(پاک ترک نیوز )پاکستان کی فضائی حدود کے حوالے سے بھارتی طیاروں پر پابندی میں توسیع کر دی گئی ، پی اے اے کے نوٹم میں کہا گیا فضائی پابندی 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بند رہے گی،بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال تمام طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، پاکستان کی جانب سے عائد فضائی حدود پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں












