اسلام آباد (پاک ترک نیوز )بجلی صارفین کے لیے بری خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 82 پیسے اضافے کا امکان ہے ،سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
درخواست کے مطابق مئی کے دوران 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی،بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی، مئی میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے لگایا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پلیٹس سستی، بیٹریاں بھی ہوں گی سستے داموں؟
درخواست کے مطابق مئی میں پانی سے 33.27 فیصد، مقامی کوئلے سے 11.66 فیصد ، اور درآمدی کوئلے سے 13.54 فیصد بجلی پیدا ہوئی، فرنس آئل سے 0.16 فیصد ،مقامی گیس سے 8.31 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔












